کسی کو پسند ہو نہ ہو، عمران خان کے ساتھ ہی پاکستان کا گزارہ ہے: فواد چودھری

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 26 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پنڈ دادنخان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کی آج کل اپنی پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا، باہر کون سنے گا۔ کسی کو پسند ہو نہ ہو، عمران خان کے ساتھ ہی پاکستان کا گزارہ ہے۔

پنڈ دادنخان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قد کا آدمی پورے پاکستان میں نہیں ہے۔ وہ اس وقت اہم مسائل سے دوچار ہیں اور کورونا کی وبا سے نمٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے درپیش مسائل کا مقابلہ بھی کر رہی ہے۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں رخنہ نہ ڈالے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سندھ میں ایک جے آئی ٹی سے بہت کچھ سامنے آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس میں ملک سے فرار ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں اپوزیشن کی ساری لیڈرشپ تتر بتر ہے۔ عمران خان کو چھوڑیں، پہلے یہ فیصلہ کریں کہ اپوزیشن کرنی کس نے ہے؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک لیگ اور پیپلز پارٹی میں طے نہیں ہو سکا کہ ان کا لیڈر کون ہے؟۔ سب سے پہلے اپنا اپنا لیڈر تلاش کریں، پھر عمران خان کے استعفے کی بات کریں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، حکومت 5 سال پورے کرے گی، فواد چوہدری -جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کوکوئی مسئلہ نہ ہو یہ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والوں کی آج کل پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا باہر کون سنےگا، ابھی تک ن لیگ …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کیا بچوں کو لگنے والی یہ عام ویکسین کورونا اموات کو کم کررہی ہے؟طبی محققین نے کہا ہے کہ جن ممالک میں ٹی بی کی بیکٹیریل بیماری کی شرح بہت زیادہ ہے، ان ممالک میں بچوں کو معمول کے مطابق دی جانے والی ٹی بی ویکسین سے کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی کے سلسلےمیں مدد مل سکتی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی، مراد سعید کا بلاول کو جواباسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت والا وزیر اعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وبا کو مذاق سمجھنے والے شہری کو کرونا نے سبق سکھا دیاوبا کو مذاق سمجھنے والے شہری کو کرونا نے سبق سکھا دیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، وزیر اعظم
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اپوزیشن کسی بڑی تحریک کی پوزیشن میں ہے ؟ تھنک ٹینک
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »