کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو غیر معمولی طور پر کرپٹو کرنسی فروخت کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی SamaaTV

Posted: Jan 21, 2022 | Last Updated: 3 hours ago

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو غیر معمولی طور پر کرپٹو کرنسی فروخت کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں بٹ کوائن 8 فیصد سے زائد گرگیا اور ایک بی ٹی سی کی قیمت میں 4 ہزار 853 ڈالر کی کمی ہوئی اور بٹ کوائن 43 ہزار 413 ڈالر کی سطح سے گرتے ہوئے 38 ہزار 560 ڈالر کی سطح آگیا۔ اسی طرح ایتھریم کی قیمت میں 14فیصد، کار دانو کی قیمت 5 فیصد، سولونا 19 فیصد، پولکا ڈاٹ 19.63 فیصد، ڈوجی کوئن 22 فیصد اور شیبا انو کی قیمت بھی 20 فیصد گرگئی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اس گراوٹ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 140 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کرپٹو کرنسیاں گزشتہ کئی ہفتوں سے دباؤ کا شکار تھیں اور بٹ کوائن کو 45 ہزار ڈالر سے آگے جانے میں مزاحمت کا سامنا تھا، جبکہ 43 ہزار کا سپورٹ لیول بھی کمزور پڑرہا تھا جو بالآخر جمعہ کو ٹوٹ گیا، اس کے علاوہ چین، روس، امریکا، بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے سخت اقدامات پر مشتمل متوقع پالسیاں بھی کرپٹو مارکیٹ کو متاثر کررہی ہیں، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی کرپٹو مارکیٹ دباؤ کا شکار رہے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔