کرونا کو شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن انتقال کر گئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرونا کو شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن انتقال کر گئے ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں حلقہ این اے 75 سے منتخب ہونے والے ن لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب بھی کیا تھا، تاہم اوپن ہارٹ سرجری کے دوران برین ہیمبرج کے باعث انتقال کر گئے۔ سید افتخار الحسن 50 سالہ سیاسی زندگی میں ناقابل شکست رہے، 2 مرتبہ ممبر ضلع کونسل، 3 مرتبہ ایم پی اے، 4 مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے، ظاہرے شاہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، مرحوم کے والد سید فیض الحسن شاہ سید عطا اللہ شاہ بخاری کے دست راست تھے۔

ظاہرے شاہ نے بلدیاتی نمائندے کا الیکشن لڑ کر عملی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ جون میں کرونا مثبت آنے کی وجہ سے سید افتخار الحسن کو لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے۔ 17 جولائی کو انھیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اوپن ہارٹ سرجری کی، تاہم اس دوران برین ہیمرج ہو گیا، جس پر انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، آج ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آن لائن جوئے کو فروغ دینے کاالزام،کوہلی کی گرفتاری کیلیے درخواست - ایکسپریس اردوبھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں، وکیل
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

گلوکار کو قتل کرکے اہلیہ نے لاش کے ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو ڈالاگلوکار کو قتل کرکے اہلیہ نے لاش کے ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو ڈالا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ڈاکٹرز کو وبا سے متاثر کرنے والے کورونا مریض کو جیل ہوگئی -بحرین میں کورونا مریض کو جان بوجھ کر ڈاکٹرز کو وائرس سے متاثر کرنے کے جرم میں جیل ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار شخص کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنا دی گئی۔ پبلک پراسیکیوشن چیف عدنان الودائی کا کہنا ہے کہ مقامی عدالت …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گلوکارہ میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج کی پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دیعالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار سنگر میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج سے متعلق ایک پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ میں کرونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، وزیراعلیٰ کی عوام سے اپیلسندھ میں کرونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، وزیراعلیٰ کی عوام سے اپیل ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کویت میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کرونا کے کتنے کیسز سامنے آئے اور کتنی اموات ہوئیں؟کویت میں کرونا کی صورت حال کیا ہے؟ خبر آگئی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »