کرونا کے لیے تیار شدہ ادویات سے متعلق جاپانی ماہرین کی اہم تحقیق

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

کرونا کے لیے تیار شدہ ادویات سے متعلق جاپانی ماہرین کی اہم تحقیق مزید تفصیلات: arynewsurdu

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

ٹوکیو: جاپانی طبی ماہرین نے کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کے لیے تیار شدہ ادویات پر ریسرچ کے بعد کہا ہے کہ یہ کرونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔

دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع شدہ تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ سے پتا چلا ہے کہ کووِڈ 19 کے خلاف تیار ہونے والی ادویات ڈیلٹا کی طرح اومیکرون کے خلاف بھی مؤثر ہیں۔ محققین کے گروپ کے سربراہ اور یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹیٹیوٹ برائے طبی سائنس کے پروجیکٹ پروفیسر کاوااوکا یوشی ہیرو نے اپنی تحقیق کے نتائج سے متعلق کہا کہ ریمڈیسیور اور مولنوپِیراوِیر ادویات کی اومیکرون کے خلاف اثر انگیزی اسی سطح کی ہے جس سطح پر یہ دونوں ادویہ ڈیلٹا کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی تھیں۔

محققین نے اس سلسلے میں اومیکرون سے متاثرہ خلیات پر کئی ادویات کا تجربہ کیا، انھوں نے دریافت کیا کہ وائرس کی نقل کو دبانے میں ریمڈیسیور اور مولنوپِیراوِیر مؤثر ثابت ہوئیں۔ان کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈی دوا سوٹرووِیمیب نے اومیکرون پر کافی اثر انگیزی کو برقرار رکھا لیکن اس کا ردِ عمل اس سے پہلے ویرینٹ کی سطح کے مقابلے میں چودہویں حصے کے برابر تھا۔

محققین ایک اور اینٹی باڈی مرکب رونا پرِیوے کی اثر انگیزی کی مکمل طور پر تصدیق نہیں کر سکے جس کے استعمال کا جاپان کی وزارت صحت اومیکرون سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے مشورہ نہیں دیتی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے ایک اور نجی ایئرلائن تیار منظوری مل گئیاسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آج نجی شعبے کی ائیر لائن کیو ائیر ویز کی منظوری دے دی ہے , کیو ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)کیپٹن احسن
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

دن کے مخصوص اوقات میں کیمو تھراپی کرنا مریض کے لیے فائدہ مندحال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ بعض اقسام کے کینسر کے لیے کیمو تھراپی کے دن کے مختلف اوقات میں مختلف اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرونا کیسز: راولپنڈی کے مزید 12 تعلیمی ادارے سیلکرونا کیسز رپورٹ ہونے پر راولپنڈی کے مزید 12 تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے، تقریباً ڈیڑھ ماہ کے دوران 49 تعلیمی ادارے سیل کئے جاچکے SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

امریکا: کرونا ویکسین نہ لگوانے پر اسپتال نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کردیاامریکا کے شہر بوسٹن میں دل کی پیوند کاری کے منتظر ایک مریض کو، کرونا ویکسین نہ لگوانے پر سرجری سے منع کردیا گیا۔ hhah
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسرائیل کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں ،ترک صدرترک صدر رجب طیب ایردوآن نے متحدہ عرب امارت اور اسرائیل کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے SamaaTV یا خلیفہ مسلم امہ کا 'عظیم' لیڈر
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

سوشل میڈیا کے لیے پرینک ویڈیو ز بنانے والے 17 طالبعلم ایران میں گرفتار کرلیے گئےتہران (ویب ڈیسک) ایران میں پولیس نے سوشل میڈیا کے لیے خوفناک پرینک ویڈیوز بنانے کے الزام میں 17 طلبا کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »