کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2804 ہو گئی، چین میں ہلاکتوں میں کمی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2804 ہو گئی، چین میں ہلاکتوں میں کمی ARYNewsUrdu

بیجنگ: نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2804 ہو گئی ہے، دوسری طرف چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف پھیلانے والے نئے کرونا وائرس کے 38 ممالک میں کیسز کی تعداد 82,185 ہو گئی، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، نئے کیسز میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ ایک روز میں چین میں 29 افراد ہلاک ہوئے، یہ 28 جنوری کے بعد چین میں وائرس سے مرنے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے، مجموعی طور پر 32,904 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں، جب کہ 8469 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ چین میں 2 ماہ میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2747 ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 78499 ہو چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1595 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، اٹلی میں 470 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے، اٹلی کے صدر نے اسٹاف میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد از خود قرنطنیہ کر لیا ہے۔ جاپان میں کیسز کی تعداد 189 ہو گئی ہے جب کہ 3 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایران میں کیسز کی تعداد 139 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 19 ہے۔ فرانس میں وائرس کےمتاثرین کی تعداد 18 ہو گئی، جارجیا، ناروے اور برازیل میں بھی وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، جاپان میں...

امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہے جس میں سے صرف 6 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، اٹلی میں 3، جاپان میں 32، جنوبی کوریا میں 24، بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز کے 705 میں سے صرف 10، ایران میں 25، سنگاپور میں 62، ہانگ کانگ میں 18، تھائی لینڈ میں 22 اور ملائیشیا میں 22 میں سے 20 افراد صحت یاب ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایران میں کروناکےکیسز،کوئٹہ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہایران میں کروناکےکیسز،کوئٹہ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہ SamaaTV یہ تو قوم کی حرکتیں ہیں پھر انٹرنیشنل میں اپنے آپ کو ایمامدار بھی بولتے ہیں شرم نہیں انکو Despicable. No compassion no humanity, what matters nowadays is just the money. ٹڈی دل ذراعت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر طرف سے تجارت ختم ہو رہی ہے۔ ابھی اور آگے نہ جانے کیا ہو۔ کیا یہ کوئی اور بڑی قدرتی آفت آنے کے اشارے نہیں ہیں؟ اپنے اعمالوں پر نظر ثانی کرو اور توبہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔ سود ، جھوٹ ، کم تولنا، وغیرہ وغیرہ۔
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کویت اور عمان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئےمسقط/کویت سٹی : مہلک ترین کورونا وائرس نے عمان اور کویت بھی شہریوں کا اپنا شکار بنانا شروع کردیا، اب تک کویت اور عمان میں کورونا وائرس کے پانچ کیس ریکارڈ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کورونا نے دنیا بھر می Its matter of concern.
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایران کے وزیر صحت میں کورونا وائرس کی تصدیقایران کے وزیر صحت میں کورونا وائرس کی تصدیق SamaaTV Oh shit Omg stay safe every one
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدکنندگان کو خام مال کے حصول میں مشکلات - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدکنندگان کو خام مال کے حصول میں مشکلات - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »