کرونا وائرس نے ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد کو متاثر کردیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مصر میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایک ہی خاندان کے 48 افراد مہلک ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ARYNewsUrdu COVID19

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی ملک اس کی ویکسین تیار کرنے کامیاب نہیں ہوسکا ہے اس وقت اس وبا سے بچنے کا واحد علاج سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لیکن مصر میں ڈاکٹروں نے ہی کرونا مریض کو عوام کے درمیان بھیج دیا۔

مصری نوجوان سید نصیر نے میڈیا کو بتایا کہ میرے چچا طبعیت خراب ہونے پر اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے کہہ کر انہیں واپس بھیج دیا کہ معمولی سردی لگ گئی ہے تاہم جب ان کی حالت بگڑنے لگی اور وہ دوبارہ اسپتال گئے تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر کہ نزلہ بہت زیادہ ہورہا ہے لہذا کرونا ٹیسٹ کیا جو مثبت آگیا۔ مصری شہری نے بتایا کہ چچا میں وائرس کی تشخیص ہونے کے چند گھنٹے بعد دادی میں کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہوئیں اور رپورٹ آتے ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں جبکہ دادی کی تدفین کے بعد کچھ روز بعد خاندان کے دیگر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی اور دادی کے بعد میرے دو اور رشتہ دار اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے متاثرہ خاندان کے بیشتر افراد کو گھر بھیج دیا ہے تاہم انہیں چودہ روز تک گھر میں رہنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ مصر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کی تعداد 15 ہزار 786 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 707 ہوگئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نئی تحقیق میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خوشخبریامریکا میں حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، ماہرین نے اسے خوشخبری قرار دیا ہے۔ Biased channel
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 697 کیسز سامنے آگئے | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

معروف پاکستانی اداکار کرونا وائرس سے انتقال کرگئےمعروف اداکا کرونا سے چل بسے CoronaInPakistan CoronaVirusPakistan معروف تو نہیں ہے لیکن اللہ پاک مغفرت فرمائے امین
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرونا وائرس ویکسین: تھائی لینڈ سے بڑی خبر آگئیکورونا وائرس ویکسین: تھائی لینڈ سے بڑی خبر آگئی ARYNewsUrdu COVID19
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نظام شمسی سے باہر سیارے کے گرد نئی دنیا کے تخلیق کے مناظرنئے ستارے اے بی آریگی کے گرد ذرات اور گیسوں کی دبیز ڈسک کیمرے کی آنکھ میں قید کی گئی ہے
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

جمال خاشقجی کے قاتلوں کے لیے 'خوشخبری'،مقتول کے اہلخانہ نے بڑااعلان کردیاریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  اہل خانہ نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ۔ سماجی رابطے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »