کراچی میں تیز ہوا،فٹ پاتھ پر سویا شخص بلاکس گرنے سے جاں بحق

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 63%

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں آج صبح فٹ پاتھ پر سویا شخص دیوار کے بلاکس گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں آج صبح فٹ پاتھ پر سویا شخص دیوار کے بلاکس گرنے سے ہلاک ہو گیا، جس کے بعد گزشتہ روز سے چلنے والے تیز ہوا کے جھکڑوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

اس سے قبل شہر میں چلنے والی گرد آلود تیز ہواؤں کے باعث دکانوں اور مکانات کی چھتیں، دیواریں اور بجلی کا پول گرنے سے ان کے نیچے دب کر 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، ہواؤں کے جھکڑ کے باعث درخت بھی اکھڑ گئے۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4 اقبال مارکیٹ کے علاقے راجہ تنویر کالونی عائشہ مسجد کے قریب دیوار گرنے سے 5 سالہ فرمان ولد شمس الرحمٰن زخمی ہو گیا جو عباسی شہید اسپتال میں دورانِ علاج چل بسا۔

سائٹ بی کے علاقے گلبائی پل کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ فقیر حسین ولد منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔