Posted: May 15, 2020 | Last Updated: 16 mins agoجامعہ این ای ڈی کی سينڈيکٹ نے داخلہ پاليسی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اين ای ڈی يونيورسٹی ميں داخلے کا طریقہ کار متعین کردیا گیا ہے۔
جامعہ این ای ڈی کے پُرووائس چانسلر محمد طفيل نے سماء کو بتايا کہ جامعہ میں داخلے ميں انٹرسال اول کے مارکس کے 50 فيصد نمبر رکھے گئے ہيں جبکہ 50 فيصد نمبرانٹری ٹيسٹ کے ہوں گے۔انٹرسال اول کے رزلٹ کی بنياد پرداخلےديےجائيں گے۔ انھوں نے بتایا کہ پہلےانٹرکے92فيصد،8فيصد نمبر انٹری ٹيسٹ ہوتےتھے۔محمد طفيل نے کہا کہ محنتی بچے اور محنت کريں،ان کے چانسز اور بڑھ جائيں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ميٹرک اورانٹرکےامتحانات منسوخ کرنےکافيصلہ کیا ہے۔ وزيرتعليم سندھ سعيدغنی نے کہا ہےکہ طلباکو اگلی کلاسزميں پروموٹ کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی لائی جائےگی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 11ويں جماعت کے بچےکی اگر60پرسنٹيج ہےتو 3 فيصد اضافی دےدياجائےگا،نويں جماعت کےبچےکی پچھلی کارکردگی نہيں،اِس ليےصرف پاس کياجائےگا۔
سندھ حکومت کی تعلیمی اسٹرینگ کمیٹی نےیہ بھی فیصلہ کیاہےکہ بورڈ امتحان بھی نہیں ہونگے۔ سعیدغنی نے بتایا ہے کہ تمام بچوں کاڈیٹابنائیں گے تاکہ اگلی جماعت میں داخلہ اوریونیورسٹی میں مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »