کراچی میں نقلی انڈوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 102 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی(ویب ڈیسک)  ڈیفنس کے اسٹور پر نقلی انڈوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، انڈے نقلی

نہیں بلکہ نامناسب درجہ حرارت میں ڈھائی ماہ تک رکھنے کے بعد اپنی غذائیت اور اصل شکل کھو بیٹھے تھےجبکہ فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شہری کی شکایت پر کارروائی کی ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ،خون پتلا کرنے والی دوائی روک دی گئی

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کرتے ہوئے سٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی تھی تاہم اب اس معاملے کا ڈراپ سین سامنے آیا ہے کہ انڈے پلاسٹک کے نہیں تھے بلکہ ڈھائی ماہ تک پرانے تھے۔اطلاعات کے مطابق منافع خور سپلائرز نے دو ماہ قبل 2000 سے 2200 روپے فی پیٹی خریدے گئے انڈے 3400 روپے فی پیٹی کے نرخ پر فروخت کرنے کے لیے نئے انڈوں کے ساتھ ملا کر دکانوں کو سپلائی کیے...

ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن سندھ زون کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر منور حسین نے انکشاف کیا کہ انویسٹر اس موقع پر انڈے خرید کر سٹاک کرلیتے ہیں جو موسم سرما کی آمد پر اچھے منافع پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ڈیفنس میں سٹور پر نقلی انڈوں کی فروخت کا معاملہ بھی منافع خوری کا نتیجہ ہے جس میں انڈوں کو اسٹاک رکھنے کے لیے مطلوبہ درجہ حرارت اور ماحول کا خیال نہیں رکھا گیا جس کے نتیجے میں انڈوں کی غذائیت اور اندرونی ہیت میں بھی تبدیلی آگئی۔ڈاکٹر منور کے مطابق 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت...

انہوں نے بتایا کہ دو ماہ قبل انڈوں کا ریٹ کافی کم تھا، 30 درجن انڈوں کی پیٹی کا فارم ریٹ 2100 سے 2200 روپے کی سطح پر آگیا تھا اور فروخت بھی کم تھی اس لیے یہ انڈے اسٹور کرلیے گئے تاکہ موسم سرما کی آمد پر فروخت کیے جائیں، اس رجحان کے تدارک کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو فعال ہونا پڑے گا کیوں کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب میں دو ماہ سے زائد مدت کے لیے انڈے اسٹور کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسٹوریج کے درجہ حرارت اور ماحول کی بھی سخت نگرانی کی جاتی ہے خلاف ورزی پر ایکشن لیا جاتا ہے تاہم سندھ میں...

ڈاکٹر کے مطابق سندھ میں انڈوں کی کوئی ایکسپائری مدت نہیں اور نہ ہی عام دکانوں پر فروخت ہونے والے انڈوں پر میعاد درج ہوتی ہے، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی انڈوں کی پیٹی کا نرخ 3400 سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے منافع خور عناصر نے اسٹور کیے گئے انڈے سپلائی کرنے شروع کردیے ہیں۔ڈاکٹر منور حسین نے بتایا کہ موزوں درجہ حرارت پر اسٹور نہ کیے گئے انڈوں میں غذائیت متاثر ہوتی ہے پروٹین کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور زیادہ برے حالات میں سٹور کیے گئے انڈوں میں بیکٹریا پیدا ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سردی شروع ہونے سے قبل ہی نقلی انڈوں کی فروخت کا انکشاف لیکن دراصل ان انڈوں کے نقلی ہونے کا پتہ کیسے چلا؟ دکاندار گرفتارکراچی(ویب ڈیسک) ناجائز منافع خوروں نے چند پیسوں کے لالچ میں انسانی جانوں کو دائو پرلگا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشاف، سپلائر گرفتار - ایکسپریس اردوپتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جارہی تھی، ایس پی انویسٹی گیشن چچچچچچچ۔۔۔ کراچی والیو کھوتے اور مینڈک تو پھر جاندار ہوتے ہیں۔۔تم پلاسٹک کھانے والے فیلنگ لیس لوگ کیا جانو 🤣🤣🤣🤣 ھا ھا ھا اس قوم کو سیدھا کرنا مشکل ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی:پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشاف، سپلائر گرفتارکراچی:پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشاف، سپلائر گرفتار Karachi PlasticEggs Supplier Arrested SindhFoodAuthority pid_gov MoIB_Official
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی کے عوام کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں، خسرو بختیارکراچی کے عوام کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں، خسرو بختیار تفصیلات جانئے: DailyJang میرےکپتان_کراچی_کو_عزت_دو W salam
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

تحریک انصاف کراچی کے ارکان اسمبلی وزیراعظم کے سامنے پھٹ پڑےتحریک انصاف کراچی کے اراکین اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیے تفصيلات جانئے: DailyJang karachi gaya hoa h is se kachra saf krwao😆😀😅😃
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کے تجارتی بائیکاٹ کے باوجود ملائیشین وزیراعظم کشمیر کے بیان پر قائم - World - Dawn NewsSay Pakistanis Malaysia have paid their rights Man of words جو قاعد اصول پرست ہوں وہ سچی بات کرتے ہیں۰ اور بھارت کو ملیشیا کے پالم آئل کا متبادل زریعہ نہی ملے گا۰
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »