کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جگہ جگہ احتجاج، ماڑی پور میں خاتون جاں بحق - ایکسپریس اردو

28/06/2022 7:04:00 PM

مختلف علاقوں میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مزید پڑھیے: #expressnews

مختلف علاقوں میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مزید پڑھیے: expressnews

ماڑی پور میں 22 گھنٹے سے احتجاج جاری، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج

کراچی میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف گزشتہ روز سے احتجاج جاری ہے:فوٹو:فائل کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے، ماڑی پور میں 22 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے جس کے سبب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ احتجاج کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف علاقوں میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر لیاری اوراس کے اطراف کے علاقوں کے مکین ہوئے جو سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ شہریوں کے احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ، آرسی ڈی ہائے وے، ایم ٹی خان، مائی کلاچی روڈ اوربوٹ بیسن تک ٹریلر، ٹرک ٹینکر سمیت گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ماڑی پور میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شلینگ کی۔ متعدد شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم مظاہرین منشتر ہونے کے بعد پولیس جاتے ہی دوبارہ سڑک بند کردیتے ہیں۔ ماڑی پور روڈ پر احتجاج کے دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق لیاری میں ہنگورآباد کی رہائشی 60 سالہ میرا بی بی کا انتقال مبینہ طور پر ماڑی پور میں احتجاج کے دوران ہوا۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 70 سال تھی اوران کی موت طبعی طور پر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ 12 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ دوسری جانب گرفتار مظاہرین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بجلی کے بدترین بحران کے باعث لیاقت آباد، جہانگیر آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی اورنگی ٹاؤن، کورنگی اللہ والا ٹاؤن، کورنگی الیاس گوٹھ، لانڈھی فیوچر موڑ سمیت دیگر علاقوں کے مشتعل رہائشیوں نے سڑکیں بلاک کیں، پتھراؤ کیا اور کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کراچی میں گزشتہ روز بھی 14 مختلف مقامات پر لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔ بجلی کی بندش کے خلاف متعدد علاقوں میں پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ۔ مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی پر بھی احتجاج کیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک گھنٹے بعد دو گھنٹے کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ متعدد علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے مسلسل بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن ، قائم خانی کالونی ، گلشن غازی اور اطراف کے علاقے ، لائنز ایریا اے بی سینیا لائن اور گلشن ظہور ، نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی ، کورنگی الیاس گوٹھ ، گلشن عریشہ ، جوہر کمپلیکس ، رضوان سوسائٹی ، ملیر ، اسکیم 33 گارڈن ، برنس روڈ اور سٹی ریلوے کالونی میں رات 11 بجے سے ایک بجے تک اور صبح 4 بجے سے 7 بجے تک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جبکہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا کوئی ٹائم ہی نہیں ہے۔.غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور سیلاب نے مکانات،کاریں اور فصلیں بہا دیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہنان صوبے کے شہر یونگ زو (Yongzhou) میں کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے یونگ زو شہر میں قائم ایک مکان دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق تمام مکینوں کو پہلے ہی گھر سے نکال لیا گیا تھا اس وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید خبریں :.جو کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شیئر کریں:.27 جون ، 2022 فوٹو: فائل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ دو ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ لاہور کے مخلتف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ صرف امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیت سکتے ہیں ، امپائر ان کے ساتھ ہیں، پیسا بھی چل رہا ہے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، اس کے باوجود ہمیں ان کو شکست دینی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے غلط کام کیا تو لوگ ساری زندگی آئی جی پنجاب پر انگلیاں اٹھائیں گے ،لوٹے ضمیر بیچ کر اپنے حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو شکست دینا فرض ہے ، یہ ضمنی انتخاب میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لٹیروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، مشرف نے ان ساروں کی چوری معاف کی اور این آر او دے دیا، جب ان کا احتساب ہوتاہے یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، پہلے جب ا ن کا احتساب ہونے لگا تو یہ دونوں سعودی عرب بھاگ گئے، اس بار جب احتساب ہونے لگا تو نوازشریف، ان کا سمدھی ،بیٹا بھی باہر بھاگ گیا، 30 سال تک دوخاندانوں نے ملک پر حکومت کی اور ملک کو لوٹا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معیشت نیچے اور مہنگائی آسمان پر ہے،کیا یہ حکومت مہنگائی کم کرسکی؟ معیشت سنبھال سکی ؟ شہباز شریف نے اسپیڈ سے مہنگائی کی اور اسپیڈ سے معیشت تباہ کی، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا ، انہوں نے آتے ہی این آر او ٹولیا، 11 سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ، یہ قوم سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کرےگی۔ مزید خبریں :.

مزید پڑھ:
Express News »
Loading news...
Failed to load news.

Dear all 'Nan 20 rs ka ho gya hai' ac waly kamron sy nikalna pary ga, himmat karni ho gee. pmln_org PakPMO CMShehbaz Marriyum_A MaryamNSharif hinaparvezbutt BBhuttoZardari HamidMirPAK ImranRiazKhan asmashirazi AnwarLodhi ImranRiazKhan KhawajaMAsif SaleemKhanSafi آج کراچی اور اور اس کے ارد گرد عوام کا بھرپور احتجاج ہوا جن کا تعلق کسی بھی پارٹی سے نہیں تھا بیچارے غریب عوام تھے ہماری طرح کے لوگ تھے ان پر ظلم کیا گیا لیکن آج کوئی بھی ٹی وی ٹاک شو میں اس کی بات نہیں کرے گا بھرپور بات ہونی چاہیے مجرموں کو سزا ملنی چاہیے جس نے ظلم کیا

چین میں سیلاب کی وجہ سے مکان دریا میں گر کر تباہ، ویڈیو وائرلجنوبی چین میں ان دنوں سیلاب نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے جبکہ مزید بارشوں کی توقع ہے۔ یہاں چیری بلاسم کی امپورٹڈ حکومت کی تباہ کاریوں سے پورا ملک مہنگائی کے سیلاب بہہ گیا ہے اور آپ لوگوں کو چین کی پڑی ہوئی ہیں فیک ویڈیو ھے

کورونا: مثبت کیسز میں اضافہ کراچی میں شرح 21.71 فیصد پہنچ گئیاسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

2 ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے3 سال میں نہیں ہوئی، عمران خانشہباز شریف نے اسپیڈ سے مہنگائی کی اور اسپیڈ سے معیشت تباہ کی، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا ، انہوں نے آتے ہی این آر او ٹولیا، عمران خان ہم عوام مہنگائی اس برداشت کر رہے ہیں کہ ھمارا ملک واپس ہمیں مل جائے جو تو IMF کو بیچ دیا تھا سخت شرائط پر Borrowed as much in three and a half years as it didn't borrow in seventy years. ارے کمینے انسان 70 سال میں اتنی مھنگائی نھی تھی جتنی آپ نے ساڑھے تین سال میں کیاھے ملک کا بیڑا توآپ نےغرق کرکے رکھ دیا ھے قلط فیصلے اور ناقص حکمت عملی سے اناڑیوں یھودی ایجنٹوں

’دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے سوچا میں کوئی بوڑھی بیمار تھوڑی ہوں‘ - BBC News اردوبارہ پوتے پوتیوں کی دادی بقلوچ بی بی نے گنانی تہوار میں دوڑ پروگرام ’آسانی سے جیت‘ کر سب کو متاثر کیا اور انھیں ٹرافی بھی دی گئی۔ گلگت بلتستان میں روایتی تہوار گنانی کے دوران پہلی بار ’واک فار لائف‘ نامی تقریب میں ان سمیت کئی بزرگ خواتین نے حصہ لیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمیتفصیلات کے مطابق جمعہ کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا اوردوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر good news

روپے کی قدر میں بہتری انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈالر کی اُوڑان تھمنے لگی کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 48پیسے سستا ہونے کے بعد 207روپے کا ہو گیا ہے ۔ سٹاک ایکس