پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اپوزیشن سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے مشورے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلال کیانی، نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم، صدیق الفاروق، حافظ حمداللہ و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج 23 مارچ کو ہی ہو گا اور 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے استدعا ہے کہ 23 مارچ کے مارچ کو آگے لے جائیں کیونکہ اس روز دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ اور پورے اسلام آباد کا کنٹرول کسی اور کے پاس ہو گا جبکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی اسی روز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لانگ مارچ کی تیاریاں، PDM کا اجلاس آج ہوگا
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ویرات کی ففٹی، انوشکا کی بیٹی کے ہمراہ کوہلی کو سپورٹ کرنے کی ویڈیو وائرلانوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں گزشتہ سال 11 جنوری کو بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی مزید جانیے : ViratKohli GeoNews anushkasharma
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پی پی نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت کردیپیپلز پارٹی کی لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے اثرات، تیاریوں اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آرمی چیف کی مراکش کے سفیر سے ملاقات۔۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےمراکش کےسفیرکی ملاقات۔ دونوں اعلیٰ شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی اور سیکورٹی تعاون کےامورپرتبادلہ خیال۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کے ٹیزر کی ویڈیو سامنے آگئیپی ایس ایل کے مکمل ترانے کو آج ریلیز کیا جانا تھا جو کہ اب تک نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس کی پہلی جھلک چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر جاری کی گئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پیپلزپارٹی کے کسان مارچ کا دوسرا مرحلہ شروعپیپلز پارٹی کے کسان مارچ کا دوسرا مرحلہ آج سے ملک بھر میں شروع ہوگا ۔ سندھ، پنجاب سمیت ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کسان اتحاد کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اگر پیپلز پارٹی ریلیان نکالنے مین مصروف ھے اب کرونا نہین ھے تو پھر لاک ڈاءون غریبون کے کاروبار پر لگانے کا انکو کیا حق ھے؟اپنی سیاست پیاری ھے تو دوسرون کے روزگار کااحساس ہونا چاھےء
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »