پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی بہترین ایئرلائن بن جائے گی، علی زیدی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

اس وقت تمام پائلٹس اسکروٹنی کے عمل سے گزر چکے ہیں، جہاز اڑانے والے تمام پائلٹس تحقیقات کے بعد کلیئر ہیں،شبلی فراز ۔ فوٹو : پی آئی ڈیوفاقی وزیر علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی جب کہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 28 پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں دونوں حکومتوں نے ملکی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا، شاہدخاقان عباسی اتنے قابل تھے جو وزیراعظم کے ساتھ ایئربلیو کے مالک بھی تھے، 10سال میں پی آئی اے نیچے اور ذاتی کاروبار اوپر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2019 میں ہم نے ایوی ایشن کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، اگر گندے انڈے نکال دیں گے تو بہترین ادارہ سامنے آئے گا جب کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں میں ملوث افراد کا کڑا احتساب ہوگا۔وزیر اطلاعات اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام اعتماد رکھیں، اس وقت تمام پائلٹس اسکروٹنی کے عمل سے گزر چکے ہیں، جہاز اڑانے والے تمام پائلٹس تحقیقات کے بعد کلیئر ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سول ایوی ایشن حکام کوتحقیقات جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، 28 پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سیالکوٹ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ پکڑا گیاسیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اداکار شان کی وزیراعظم عمران خان کو حق کی راہ میں ڈٹے رہنے کی تلقینلاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاک فوج کی پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کا معاملہبرطانیہ کی بھی پی آئی اے پر پابندیپائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کا معاملہ،برطانیہ کی بھی پی آئی اے پر پابندی After EU_Commission UK Bans Official_PIA Dubious Pilot Licenses GOVUK foreignoffice MoIB_Official pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

وزیرخارجہ کا یورپی یونین پر پی آئی اے پروازوں کی عارضی معطلی کے فیصلہ پرنظرثانی پرزوروزیرخارجہ کا یورپی یونین پر پی آئی اے پروازوں کی عارضی معطلی کے فیصلہ پرنظرثانی پرزور EuropeanUnion Official_PIA Flights TemporarySuspension pid_gov MoIB_Official Review Emphasis SMQureshiPTI PTIofficial
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »