پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.32 روپے تک کمی کر دی گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.32 روپے کی کمی کر دی گئی

15/04/2021 4:21:00 PM

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.32 روپے کی کمی کر دی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.06 روپے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے ہو گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے، تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77.65 روپے ہو گئی ہے۔

او آئی سی فلسطین کے معاملے پر ٹھوس اقدامات کرے، عمران خان - ایکسپریس اردو یہ وقت کرکٹ کھیلنے کا نہیں انسانی جانیں بچانے کا ہے، جاوید میانداد - ایکسپریس اردو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ برطانوی مسلمان سراپا احتجاج

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔واضح رہے کہ یکم اپریل کو وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی کی تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 110روپے 35 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 8 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 79روپے 86ہیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہےیاد رہے کہ 15فروری کے بعد سے لیکر اب تک وزیراعظم عمران خان کی متعدد بار سمریوں کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔ headtopics.com

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپےفی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

28 فروری کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔

15 مارچ کو ایک مرتبہ پھر حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ پٹرول کی قیمت مستحکم رکھی جائے گی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.42 رپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.19 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے اڑھائی ماہ کے دوران حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات مسلسل 5 بار مہنگی کر چکی ہے، یکم دسمبر سے 15 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی تھیں۔ اسی عرصے میں پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر پہلے مہنگا کیا گیا تھا۔ headtopics.com

لکی مروت؛ دہشت گردوں سے مقابلے میں اے ایس آئی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک - ایکسپریس اردو معروف بالی ووڈ اداکارہ کا پانی میں بھیگتے ہوئے زبردست ڈانس سو شل میڈیا پر وا ئرل وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی مزید پڑھ: Dunya News »

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول دورہ اسلام آباد

عوام سے گفتگو...;