پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کر لی گئی جبکہ دو قرار دادیں جمع کرا دی گئی ہیں۔قرار داد مسلم لیگ ق کے حافظ عمار کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بر وقت اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا کی تشخیص ہونے ہر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، طبی عملے کو حکومت کی جانب سے مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے کی مسلسل شکایات آ رہی ہیں، حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر ڈاکٹرز کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر رہی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد چیئر پرسن اسٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے میں جمع کروا ئی ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4 ر ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 12 لاکھ ایکٹر اراضی سیراب ہوگی۔
ماشاءاللہ
Excellent job done!
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »