پاک فضائیہ کے بہادر سپوت راشد منہاس کا یوم شہادت - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاک فضائیہ کے بہادر سپوت راشد منہاس کا یوم شہادت

وہ کراچی میں پید ہوئے اور اپنا بچپن شہر قائد میں گزارا بعد ازاں اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی منتقل ہوگئے پاک فضائیہ کے بہادر سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، شہید نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔

سترہ فروری سن 1951ء کو کراچی میں پید ا ہونے والے راشد منہاس نے اپنا بچپن شہر قائد میں گزارا بعد ازاں اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی منتقل ہوگئے اور کچھ عرصے بعد دوبارہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ راشد منہاس نے بی ایس سی، پی اے ایف رسال پور سے کیا بعد ازاں پاک فضائیہ میں شامل ہوگئے۔ بیس اگست سن 1971ء کو ماڑی پور کے مسرور ایئربیس سے جنگی ہوا بازی کی تربیت کے دوران، اپنی دوسری سولو فلائٹ پر جس وقت راشد منہاس کا ڈبل کاک پٹ جہاز رن وے پر ٹیکسی کررہا تھا اسی دوران ان کے انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمن، تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیا اور سخت مزاحمت جاری رکھی اور جہاز کو پاکستانی حدود ہی میں، ٹھٹھہ کے قریب گرا کر جام شہادت نوش کرکے بھارت کا مذموم ارادہ ناکام بنا دیاتھا۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے چہرے اور آنکھوں سے یہ بات عیاں تھی کہ وہ کوئی عام نوجوان نہیں بعد ازاں انہوں نے اپنی بہادری سے یہ بات ثابت بھی کردی۔ ان کے رفقاء کے مطابق راشد منہاس بچپن ہی سے وطن کی محبت میں سرشار تھے، راشد منہاس کو جہاز اڑانے کا جنون کی حد تک شوق تھا اور اسی شعبہ کو پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنا کر انھوں نے ارض پاک پر اپنی جان نچھاور کی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کے قتل کے واقعات میں اضافہ - ایکسپریس اردوگزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب میں 8 افراد اپنی ہی بیویوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید - ایکسپریس اردواسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا، مقامی میڈیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہیدمقبوضہ بیت القدس(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہکراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئے مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم - ایکسپریس اردومحکمہ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے ریٹس کا مراسلہ جاری کر دیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

فرانسیسی پولیس افسران میں خودکشی کے رجحان میں مزید اضافہفرانسیسی پولیس افسران اور اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »