پاک ایران سرحد:’اس وقت ایسے ہے جیسے ہم جیل میں ہیں‘

Iran Pakistan: پاک ایران سرحد پر پھنسے لوگ کہتے ہیں ’اس وقت ایسے ہی ہے جیسے ہم جیل میں ہیں‘

2/26/2020

Iran Pakistan: پاک ایران سرحد پر پھنسے لوگ کہتے ہیں ’اس وقت ایسے ہی ہے جیسے ہم جیل میں ہیں‘

تفتان سرحد پر موجود پاکستان ہاؤسں میں ایران سے آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ اندر موجود مریضوں کو طبی سہولت نہیں دی جا رہی اور صورتحال ایک قید خانے کی کسی ہے۔

بلوچستان: ’کسی چینی کارکن میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا‘ یہاں سرحدی حکام نے ہمیں کہا کہ آپ کو ایک دو دن میں یہاں سے نکالا جائے گا لیکن پھر انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم آئے گی آپ کو چیک کرے گی ابھی وائرس آیا ہوا ہے۔ آپ کو جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم تو نہیں آئی ایک ڈاکٹر آیا اور اس نے ہماری سکریننگ کی۔ پھر کہا کہ ابھی آپ کو 14 دن ادھر ہی رہنا ہے۔ پھر حکام نے ہمیں کہا کہ پاکستان ہاؤس کے باہر ڈاکٹر موجود ہیں وہ آپ کو دیکھنے آئیں گے۔ مگر ابھی تک تو کوئی نہیں آیا۔ تصویر کے کاپی رائٹ Image caption پاکستان ہاؤس پاک ایران سرحد پر موجود ان خیموں میں ابھی کوئی مریض نہیں ہے انھوں نے باہر تمبو(ٹینٹ) لگائے ہیں ان میں دو دو بیڈ بھی لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر زائرین میں سے کوئی بیمار ہوا تو اسے وہاں شفٹ کیا جائے گا۔ ابھی یہاں ایک خاتون دل کی مریضہ ہیں۔ ایک اور مریض کی ٹانگ سوج رہی تھی انھیں ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو ڈاکٹر نے چھ سات فٹ دور سے انھیں دیکھا اور دوا ان کی جانب دور سے پھینک دی۔ یہ کوئی طریقہ علاج تو نہیں ہے۔ دوسرا مریض ابھی بھی دوا کا منتظر ہے۔ انھوں نے ہم میں سے کسی کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک ماسک تک نہیں دیا۔ یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ 100 کے قریب زائرین کو یہاں سے نکال دیا گیا ہے تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ پہلے دو تین دن تو ہم اپنے پیسوں سے کھانا خرید رہے تھے لیکن پھر کل سے انھوں نے مفت میں کھانا دینا شروع کیا ہے۔ یہاں سردی کی شدت تو نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم 14 دن یہاں کیسے رہیں گے؟ یہاں ہال موجود ہیں جن میں کارپٹ بچھی ہوئی ہے اور ہم اس پر بستر لگا کر سوتے ہیں۔ بستر ہم نے 50 روپے روزانہ کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔ ہمیں وضو کرنے میں پریشانی ہے اور نہانے کا تو ہم سوچ نہیں سکتے کہ بیمار ہی نہ ہو جائیں۔ Image caption زائرین کا کہنا ہے باہر تک پیغام پہچانے کے لیے ہمیں دروازے کے دوسری جانب کھڑے ہو کر بات کرنا ہوتی ہے ابھی یہاں جتنے بھی لوگ موجود ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ہاں ایک دن یہاں زائرین نے شور مچایا احتجاج کیا تھا کہ جانے دیا جائے۔ ابھی ہم نے کوئٹہ کا سفر `10 سے بارہ گھنٹے میں طے کرنا ہے۔ ہم سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے ایران سے اپنے بعد پہنچنے والوں سے بھی میل جول کیا تو پھر آپ کے 14 دن دوبارہ سے شروع ہو جائیں گے۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ 22 کے بعد بھی بائی ائیر آنے والوں کو تو ملک کے مختلف حصوں میں جانے دیا گیا ہمارے لیے پابندی کیوں ہے۔ ’ہم تو دیوار سے صرف سو گز کا فاصلہ طے کرتے ہیں‘ Image caption سرحد پر کھڑی گاڑیاں اب نہ ادھر جا سکتی ہیں نہ ادھر سے ادھر آ سکتی ہیں اس سرحدی بندش سے تجارت کا مسئلہ تو ہوا ہے لیکن دونوں جانب سامان لانے لے جانے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور اور مزدور بھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سرحد کو الگ کرنے والی دیوار سے چند ہی گز دور موجود پاکستانی ڈرائیور بھی شکایات کرتے دکھائی دیے۔ بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق فون پر بات چیت میں انھوں نے اپنا احوال کچھ یوں بتایا۔ آج تیسرا دن ہے ہم یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم لوگ ایک دن میں ایک پھیرا کرتے ہیں یہ دیوار ہے اس کو کراس کر کے آج جاتے ہیں۔ سو گز کا ہی تو فاصلہ طے کرتے ہیں۔ آگے تو نہیں جاتے ہم۔ سامان اتار کر چلے جاتے ہیں۔ یہ پاکستان اس دیوار سے نظر آرہا ہے۔ انھوں نے گیٹ سیل کر دیا ہے۔ ہمیں تو جانے دیا جائے۔ یہاں نہ روٹی ہے نہ کھانے پینے کا انتظام ہے۔ ہم آتے ہوئے بھی ایران کی جانب سے کلیئر کیا ہوا ہے ہمارا چیک اپ ہوا ہے جو لوگ آگے جاتے ہیں ان کا چیک اپ کیا جائے۔ Image caption ایرانی سرحد پر موجود پاکستانی ڈرائیورز اور مزدور ایرانی حکام پاکستان کو کہہ رہے ہیں کہ اپنے بندے لے لیں ہمارے دے دیں لیکن پاکستانی کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے بندے نہیں چاہیے۔ ہم لوگ تو اس سرحدی گیٹ سے ایک کلومیٹر بھی آگے نہیں گے۔ ’یہ نہیں پتہ کہ کتنا انتظار کرنا ہوگا‘ اس وقت سرحد پار تو ہزاروں زائرین موجود ہیں جوب فی الحال پاکستان نہیں لوٹ سکتے لیکن پاکستان کے مختلف علاقوں سے تفتان کی سرحد تک جانے کا سفر طے کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔ یہ لوگ کوئٹہ میں سرحد کھلنے کے منتظر ہیں۔ نامہ نگار محمد کاظم سے کوئٹہ میں موجود کچھ زائرین نے گفتگو کی۔ لاہور کے رہائشی عمران بھی ان زائرین میں شامل ہیں جو اپنے کنبے کی خواتین اور بچوں کے ہمراہ ایران جانے کی منتظر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ٹرین کے ذریعے ایک لمبا سفر طے کر کے یہاں تک پہنچے ہیں راستے میں پتہ چلا کہ راستہ بند ہے۔ ہمارے ساتھ خواتین اور بچے بھی ہیں۔ ان کو چاہیے کہ وائرس کا مسئلہ تو ہے لیکن ائیر پورٹ پر یا جو گزرگاہ ہے وہاں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ہم پورا تیار ہو کر آئیں ہیں کہ زیارت کریں۔ فی الحال ہم یہی کہیں گے کہ ہمیں جانے دیا جائے۔ ہم تین چار پانچ دن تک تو انتظآر کریں گے پھر واپس چلے جائیں گے۔ Image caption کوئٹہ میں بہت سے زائرین ایران جانے کے لیے منتظر ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ دو تین دن مزید انتظار کریں گے راولپنڈی سے آنے والے مجتبیٰ کہتے ہیں کہ ’منگل کی صبح وہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔ ہم پانچ لوگ آئے ہیں۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ انتظار کریں اب کتنا انتظار یہ ہمیں نہیں پتہ۔ دیکھتے ہیں ابھی زیادہ انتظار کرنا پڑا تو ہم واپس چلے جاتے ہیں۔‘ متعلقہ عنوانات مزید پڑھ: BBC News اردو

کس نے بولا تھا ایران جاو،

ایران میں کروناکےکیسز،کوئٹہ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہایران میں کروناکےکیسز،کوئٹہ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہ SamaaTV یہ تو قوم کی حرکتیں ہیں پھر انٹرنیشنل میں اپنے آپ کو ایمامدار بھی بولتے ہیں شرم نہیں انکو Despicable. No compassion no humanity, what matters nowadays is just the money. ٹڈی دل ذراعت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر طرف سے تجارت ختم ہو رہی ہے۔ ابھی اور آگے نہ جانے کیا ہو۔ کیا یہ کوئی اور بڑی قدرتی آفت آنے کے اشارے نہیں ہیں؟ اپنے اعمالوں پر نظر ثانی کرو اور توبہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔ سود ، جھوٹ ، کم تولنا، وغیرہ وغیرہ۔

کورونا وائرس: تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بندایران میں کورونا وائرس کے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تفتان میں پاک ایران سرحد

پاک ایران سرحدی علاقوں میں ڈاکٹرز بھی تعینات، تفتان میں آئسولیشن سینٹر قائمکوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے

پاک ایران سرحد بندش: تیل، ضروری اشیا کی قلت کا خدشہ؟پاکستان کا ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کے بعد ملک میں ایران سے آنے والی روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ Arrange for pipe line transfer of oil on border . zahir_sd اور دکھ اور تکلیف کو بی بی سی والوں نے محسوس کرلیا۔۔۔😀😃😄😁😆😂😂😗 Petrol rates rised from 300 to 600 per galen... In single day

کورونا وائرس، پاک ایران سرحد چوتھے روز بھی بند - ایکسپریس اردوتفتان بارڈر پر طبی عملے کی جانب سے اسکریننگ کا عمل جاری

افغانستان میں کورونا وائرس: پاکستان نے سرحد پر حفاظتی انتظامات کرلیےافغانستان میں کورونا وائرس: پاکستان نے سرحد پر حفاظتی انتظامات کرلیے Pakistan CoronaVirus PakAfghanBorder Emergency zfrmrza pid_gov MoIB_Official



Whole world busy to tackle corona but India violating UN resolutions: FM - 92 News HD Plus

PM, COAS to visit National Command-Operation Center today - 92 News HD Plus

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار ہوگئی، 9 لاکھ 20 ہزار متاثر - ایکسپریس اردو

کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ - ایکسپریس اردو

حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی - ایکسپریس اردو

Citizen recovering from coronavirus donates his plasma in Karachi - 92 News HD Plus

اداکارہ نادیہ جمیل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص

تبصرہ لکھیں

Thank you for your comment.
Please try again later.

تازہ ترین خبریں

خبریں

26 فروری 2020, بدھ خبریں

پچھلا خبر

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف آٹھ وکٹوں سے فتح

اگلا خبر

امت شاہ مستعفی ہوں: سونیا گاندھی
نرس اریما نسرین بھی کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئیں Investors in construction sector will not be asked about their source of income: PM - 92 News HD Plus PM, COAS visit National Command-Operation Center - 92 News HD Plus ترکی میں پھنسے 194 پاکستانی پی آئی اے کی پرواز سے وطن پہنچ گئے - ایکسپریس اردو Role of media very important in fighting coronavirus in Pakistan: DG ISPR - 92 News HD Plus تعمیراتی شعبے کیلیے وزیراعظم نے بہترین پیکیج دیا، عقیل کریم ڈھیڈی عوام میں شعور پیدا کرنے پر علمائے کرام کا شکریہ اد اکرتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خود سوزی - ایکسپریس اردو 198 Pakistanis stranded in Turkey return to Islamabad via PIA special flight - 92 News HD Plus وزیر اعظم کا تعمیراتی شعبے کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان - ایکسپریس اردو 23 brands of Sanitizers are not in comformity with WHO standards: Fawad - 92 News HD Plus پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہے، یاسمین راشد -
Whole world busy to tackle corona but India violating UN resolutions: FM - 92 News HD Plus PM, COAS to visit National Command-Operation Center today - 92 News HD Plus دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار ہوگئی، 9 لاکھ 20 ہزار متاثر - ایکسپریس اردو کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ - ایکسپریس اردو حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی - ایکسپریس اردو Citizen recovering from coronavirus donates his plasma in Karachi - 92 News HD Plus اداکارہ نادیہ جمیل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص مشکل گھڑی میں وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں: عروہ حسین پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا عوام جمعہ کو مساجد نہ آئیں نماز گھر پر ہی ادا کریں، علما کی اپیل - ایکسپریس اردو 'Shoot them dead': Philippine leader says won't tolerate lockdown violators - 92 News HD Plus مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین برس پڑے - ایکسپریس اردو