پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، افسر سمیت 6 فوجی ہلاک - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، افسر سمیت 6 فوجی ہلاک

راولپنڈی:

لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوجی افسرسمیت بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑجوابwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

پاک فوج کا تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کومنہ توڑ جوابپاک فوج کی جانب سے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ترجمان پاکستان فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ایک آفیسر سمیت چھ بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔ ڈی جی آئی […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب، 6 انڈین فوجی ہلاکراولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے ایک افسر سمیت 6 فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فوج کے نڈر سپہ سالارراولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کے سپہ سالار کا عہدہ سنبھالا تو ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت کئی بڑے چیلنجز درپیش تھے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بھارتی آبی دہشتگردی کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال، پاک فوج طلب - ایکسپریس اردوپنجاب میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سیکڑوں دیہات متاثر ہوسکتے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ایل او سی پر پاک فوج کا بھارت کو جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »