پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء شروع

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 24 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے۔افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18افغانی خاندان کے 9 ٹرک طورخم گزرگاہ پہنچے۔واپس جانے والے افغانیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔افغان کمشنریٹ کے مطابق واپس جانے والے افغان خاندان 180 افراد پر مشتمل ہیں.قانونی کارروائی کے بعد افغانیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 25 دن باقی ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا .بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے: شہباز شریف واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان خبریں, پاکستان عنوانات

ہو گیا ہے۔افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18افغانی خاندان کے 9 ٹرک طورخم گزرگاہ پہنچے۔واپس جانے والے افغانیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔افغان کمشنریٹ کے مطابق واپس جانے والے افغان خاندان 180 افراد پر مشتمل ہیں.قانونی کارروائی کے بعد افغانیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 25 دن باقی ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا .بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی واپسی کا عمل شروعکوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن آن لائن) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی واپسی کا عمل شروع  ہوگیا ہے ، 30افغان خاندانوں کو لےکر 16 ٹرک طور خم سرحد پہنچ گئے، قانونی کارروائی کے بعد 350 افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ادھر افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ ہے، 7  لاکھ 75 ہزارافغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے۔ ان میں 3 لاکھ سے زیادہ وہ افغان شہری ہیں جو طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے۔ بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان میں سے ڈھائی لاکھ غیر قانونی مقیم ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کے پاکستان کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کی نادہندہ سرکاری اداروں کی عدم ادائیگی پر گیس منقطع اور ریکوری کی کارروائی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا: نگران وزیراطلاعاتنگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا، صرف 25 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔واضح رہےکہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔اس ضمن میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم افغان بستیوں کو بھی گرایا جارہا ہے۔ طیارے میں سوتی ہوئی خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر شہری کو جیل کی سزا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دیاسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دیاسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد:500 سے زائد ’غیر قانونی‘ مقیم غیر ملکی شہری گرفتاروفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان سے جانے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈلائن دینے کے ایک روز بعد پولیس نے اسلام آباد سے503سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے پر گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 1126 افراد کی جانچ کی گئی، 503 افراد کے پاس کسی قسم کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔ان کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ 623 افراد کو منظور شدہ شناختی دستاویزات پیش کرنے پر رہا کیا گیا، اس تمام عمل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جرائم پیشہ عناصر کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں ہے،آس پاس کوئی غیرقانونی مقیم ہو تو پولیس کو اطلاع دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔کسی غیر قانونی مقیم کو پناہ یا ملازمت دینا بھی جرم ہے جس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ گھروں میں گاڑیاں دھونےوالوں کو جرمانہ کرنےکاحکم
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ...پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرر ہا ہے،پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں  بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے، بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر کے مہینے میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا ۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میزبان ملک کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں  بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی  ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی، جس میں  دوطرفہ معاملات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون کرے گی۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور جی سی سی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل  ہوئے ہیں۔ فریقین کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے جینوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ مل کر نفرت، منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ستمبر کے مہینے میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا ۔ یہ مظالم جینوا کنونشن، اقوام
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »