پاکستان میں کورونا سے 45 اموات،2880 افراد متاثر

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2880 ہوگئی جبکہ 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 172 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1163، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 185، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر 12 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 41 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 11 کا پنجاب، 11 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ بلوچستان کا ایک مریض شامل ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کم ازکم 28دن کےلئے لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس کے بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جانی چاہئیں۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی...

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ا±بھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، 2818 افراد متاثرلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2818 ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کورونا کا زور برقرار، ملک بھر میں 2450 افراد میں وائرس کی تصدیق
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پنجاب، 17063 میں سے 920 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے:یاسمین راشدپنجاب، 17063 میں سے 920 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے:یاسمین راشد YasminRashid Punjab CoronaVirus CasesReported InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly MedicalTests pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK Dr_YasminRashid
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا کا زور: مزید 258 کیسز سامنے آگئے، 2708 افراد متاثر
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا کا زور: مزید 258 کیسز سامنے آگئے، 2708 افراد متاثرYa allaha pakistan pe rahem frma ameen 😢😢
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2024 افراد ہلاکدنیا بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2024 افراد ہلاک مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »