پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، انڈیکس 124 سے 140 ویں نمبر پر آگیا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 73 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

مکمل تفصیلات جانیے: DunyaUpdates RoznamaDunya

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پر سیپشن انڈیکس جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا، کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آگیا، 2020 میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 124 واں تھا، 2020 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، 2021 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 28 ہوگیا۔ کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سارے چور کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں، آج کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر بتا دیں انہیں عمران خان نے نکالا ہے یا استعفیٰ دیا ؟ ساڑھے 3 سال بعد پتہ چلا بچہ نالائق تھا، اسے نکال دیا، شہزاد اکبر اپنی ساڑھے 3 سال کی کارکردگی سے آگاہ کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو چارج شیٹ کر دیا، شہزاد اکبر بڑا کہا کرتے تھے ثبوتوں کے بکسے بھرے ہیں، کبھی لندن جا رہے ہیں، کبھی آ رہے ہیں، ایک فوج ہے جس کا کام صرف پریس کانفرنسز کرنا ہے، کونسی وزارت ہے جس میں سیکڑوں اربوں کا اسکینڈل نہیں ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اتوار کے روز جلوہ فروز ہوئے اور کہا میں سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے، اب وزیراعظم کی دھمکیوں سے اور گھبرا گئے، جوسرکس لگی ہوئی ہے، ملک مزید اسے برداشت نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہے، جس میں سفارشات پیش کی جائیں گی، 23 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 17 امواتپاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ Still you are playing with children lives Close all institutes
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات، 7000سے زائد کیسز بھی رپورٹگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد رہی So why the Pakistan government is not taking action
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے مزید 3 ڈویژنز میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذمائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کے رہائشیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں :GeoNews Karachi Covid19
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہکراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے کا ہوگیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پاکستانی روپے کے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ مزید 4 تعلیمی ادارے سیل11:32 PM, 24 Jan, 2022, تعلیم و صحت, اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تسلسل کے
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

پنجاب یونیورسٹی میں امتحانات میں ہلڑ بازی کے الزام میں 50 سے زائد طلبا گرفتارگرفتار طالب علم جاری امتحانات میں اپنے ساتھی کو امتحان دلوانے اکٹھے ہوئے تھے، یونیورسٹی انتظامیہ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »