پاکستان مریضوں کے علاج کیلئے زندگی وقف کرنیوالی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج تیسری برسی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان مریضوں کے علاج کیلئے زندگی وقف کرنیوالی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج تیسری برسی

نو مارچ 1929ء کو جرمنی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو 1960ء میں مشنری تنظیم کی جانب سے پاکستان بھیجا گیا۔ یہاں آکر انہوں نے جذام کے مریضوں کی حالت زار دیکھی تو واپس نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

‘’پاکستانی مدر ٹریسا’’ نے کراچی ریلوے سٹیشن کے پیچھے میکلورڈ روڈ پر جذام سے متاثرہ افراد کی بستی میں میری ایڈیلیڈ لیپرسی سنٹر کے نام سے جھونپڑی میں فری کلینک کا آغاز کیا مگر مریضوں کی تعداد بڑھنے پر 1963 میں باقاعدہ ایک کلینک خرید لیا۔ جذام کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کی مسیحائی کے لیے انہوں نے کراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی چھوٹے کلینک قائم کیے اور یہ نیٹ ورک بڑھتے بڑھتے 157 لیپرسی سینٹرز تک پہنچ گیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی کوششوں کے باعث عالمی ادارہ صحت نے 1996ء میں پاکستان میں جذام کے مرض کو قابو میں قرار دے دیا۔ ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں 1979ء میں ہلال امتیاز اور 1989ء میں ہلال پاکستان کے اعزازت سے نوازا گیا جبکہ 1988ء میں انہیں پاکستانی شہریت دی گئی۔ یہ عظیم شخصیت 10 اگست 2017ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکرات کے امکانات کا جائزہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بندشوں کے خاتمے کے بعد ملک کے سیاحتی مقامات کی رونقیں پھر بحال - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظوروزیر اعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کووڈ 19 کے مریضوں میں علامات ظاہر ہونے میں کتنے دن لگتے ہیں؟ - Health - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بھارت ؛ کورونا مریضوں کے قرنطینہ ہوٹل میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک - ایکسپریس اردوآتشزدگی کے وقت ہوٹل میں کورونا کے 50 مریض اور طبی عملے کے 10 ارکان موجود تھے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

جذام کے مریضوں کی مسیحا ’رتھ فاؤ‘ کی آج تیسری برسی - ایکسپریس اردوڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی کے 57 سال پاکستان میں جذام کے مریضوں کی خدمت کیلئے وقف کیے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »