پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس: حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس: حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟ arynewsurdu

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جواب میں حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر انتخابی قوانین میں اہم ترامیم منظور کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانےکا فیصلہ واپس لینے کی ترمیم ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے ساتھ ہی اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینےکی ترمیم کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئےپارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنےکی تجویز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اپنے تمام اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، کل کے اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت اہم اتحادی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

مشترکہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے، جب کہ مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خطاب کا بھی خطاب کا امکان ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور

Article 6 on IK lagane ki Koshish

حقیقی_آزاری_مارچ امپورٹڈ حکومت نامنظور

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔