نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کے الزام میں گرفتار 58 ملزمان کی ضمانت منظور | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

NAB PMLN MaryamNawaz

لاہور: مقامی عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے وقت نیب آفس لاہور کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کے الزام میں گرفتار 58 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کے الزام میں گرفتار اٹھاون ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر، رانا ارشد، میاں محمد طارق اور سید توصیف شاہ سمیت لیگی وکلاء اور کارکن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے پیش وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیئے کہ لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس ایف آئی آر میں کسی بھی فرد کے مسلح ہونے کا نام نہیں۔ لیگی رہنما رانا تنویر اسمبلی میں موجود تھے مگر انہیں بھی مقدمے میں شامل کرلیا گیا۔ کوئی اپنی آنکھ بنوانے لاہور آیا اسے بھی گرفتار کرلیا۔ دفعہ چار سو چالیس اس مقدمے میں نہیں بنتی لہٰذا ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پراسیکیوشن کمیٹی بنادی ہے۔ پراسیکیوشن کی تین رکنی کمیٹی ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیں گے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ یہ ایک ملکی ادارے پر حملہ ہوا ہے دلائل کیلئے وقت دیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی: گرفتار 58 لیگی کارکنوں کو جیل بھیجنے کا حکم
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

منظم انداز میں نیب دفتر کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا:وزیر خارجہمنظم انداز میں نیب دفتر کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا:وزیر خارجہ Islamabad SMQureshiPTI Violence Outside NAB Office Condemnable Not Repeated pmln_org MaryamNSharif Lahore GOPunjabPK NAofPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درجچیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درج ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درجچیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درج pid_gov KElectricPk
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالکایک میڈیا گروپ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، مسلم لیگ (ن) کے گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »