نسیم شاہ ڈیبیو سے قبل ہی آسٹریلوی اعصاب پر سوار - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نسیم شاہ ڈیبیو سے قبل ہی آسٹریلوی اعصاب پر سوار -

نسیم شاہ میدان میں اترنے سے قبل ہی آسٹریلیا کے اعصاب پر سوار ہوگئے، کینگرو کرکٹ حلقوں میں کم عمر فاسٹ بولر کے چرچے ہونے لگے۔

لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو متوقع ہے، اگر وہ میدان میں اترے تو آسٹریلوی سرزمین پرٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر بن جائیں گے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ای ین کریگ کو حاصل ہے جنھوں نے 1953 میں 17 برس کی عمر میں میلبورن میں ڈیبیو کیا اور نصف سنچری بنائی تھی۔

نسیم کو صرف 7 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ ہے، آسٹریلیا اے سے سہ روزہ ٹور میچ کے دوران ہی ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا جسکی وجہ سے وہ غم سے نڈھال ہوگئے تھے، انھیں دوسرے روز آرام دیا گیا،اگرچہ وہ وطن واپس لوٹنا چاہتے تھے مگر انھیں کم سے کم 4 دن کا وقت لگتا، بھائیوں نے انھیں آسٹریلیا میں ہی رہتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر راضی کیا، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے خصوصی رعایت دیتے ہوئے انھیں ڈریسنگ روم میں ٹیم منیجر منصور رانا کے موبائل سے گھر والوں سے کسی بھی وقت بات کرنے کی اجازت...

تیسرے روز اگرچہ نسیم نے صرف8 اوورز کرائے مگر بولنگ نے آسٹریلوی ماہرین کو بھی دنگ کردیا، کینگرو کرکٹ حلقوں میں ان کے کافی چرچے ہورہے ہیں۔ ایک روز قبل میزبان پیسر پیٹ کمنز بھی کم عمری میں ان کے ممکنہ ڈیبیو پر حیرت ظاہر کرچکے ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس انھیں ڈینس للی سے تشبیہ دے رہے جبکہ ہیڈ کوچ مصباح انھیں سرپرائز پیکج قرار دے چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فروغ نسیم کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقاتفروغ نسیم کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

برسبین ٹیسٹ، نسیم شاہ ٹاس ہوتے ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیں گےفاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu NaseemShah
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ میرٹ پر نہیں تھا،فروغ نسیموفاقی وزیرقانون نے بتادیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کوئی بھی قیدی علاج کیلئے پاکستان سے باہر جاسکتا ہے، فروغ نسیمکوئی بھی قیدی علاج کیلئے پاکستان سے باہر جاسکتا ہے، فروغ نسیم تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر سے ملاقاتوفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر یاؤ ژنگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کی سزا معطل ضرور ہوئی لیکن اپنی جگہ موجود ہے: فروغ نسیماسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سزا معطل ضرور ہوئی لیکن اپنی جگہ موجود ہے۔ یہ عبوری حکم ہے، عدالت کا ابھی تفصیلی فیصلہ آنا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »