ناسا کا اورائن خلائی جہاز چاند سے پار مدار کی جانب گامزن - BBC News اردو

25/11/2022 4:21:00 AM

ناسا کا اورائن خلائی جہاز چاند سے پار مدار کی جانب گامزن

ناسا کا اورائن خلائی جہاز چاند سے پار مدار کی جانب گامزن

اس خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں ہے اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا۔

ناسا کا اورائن خلائی جہاز چاند سے پار مدار کی جانب گامزن ،تصویر کا ذریعہ NASA 13 منٹ قبل امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے خلائی مشن آرٹیمس ون کا اورائن خلائی جہاز اپنے مشن کے آٹھویں روز چاند سے بہت دور اپنے سفر جاری رکھے ہوئے ہے جہاں سے وہ دور دراز مدار میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ ناسا کے ایک بیان میں کہا گیا کہ آرٹیمس ون اپنےمشن کے آٹھویں روز چاند کے دور دراز ریٹروگریڈ مدار میں جانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس مدار میں یہ چاند کے گرد مگر اس کی مخالف سمت میں سفر کرے گا۔ ناسا کا خلائی جہاز تین روز پہلے چاند کے قریب پہنچ گیا تھا جہاں یہ چاند سے 80 میل تک کے فاصلے تک پہنچا۔ اس کے بعد اس نے ایک بڑے مدار کی جانب سفر شروع کیا تھا۔ اس خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا۔ ناسا نے 50 سال کے وقفے سے آرٹیمس ون مشن کے تحت اورائن راکٹ کو چاند کے اردگرد سفر پر روانہ کیا ہے تاکہ انسان کے دوبارہ چاند کی سطح پر اترنے کے مشن کے علاوہ اس سے بھی آگے تحقیقات کی جا سکے۔ ،تصویر کا ذریعہ Getty Images ،تصویر کا کیپشن ناسا نے 50 سال کے وقفے سے آرٹیمس اول نامی راکٹ کو چاند کے اردگرد سفر پر روانہ کیا ہے یہ ایک آزمائشی پرواز ہے اور اس پر کوئی خلاباز سوار نہیں۔ اس پر صرف انسانی پتلےسفر کر رہے ہیں جو ہزاروں سینسرز سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ ناسا کی خلاباز زینا کارڈمین نے وضاحت کی کہ ان سینسرز سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہاں کا ماحول کیسا ہے اور وہ انسانوں کے لیے کیسا ہو گا۔ تابکاری سینسرز، موشن سینسرز، ایکسلرومیٹر ایسی چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہم انسانی پے لوڈ کے بارے میں بہت خیال رکھتے ہیں۔ اور یہ اس لیے اہم ہے کیونکہ اگر یہ مشن خوش اسلوبی سے آگے بڑھتا ہے تو اگلی بار خلا باز بھی اس میں شامل ہوں گے جو پہلے چاند کے گرد مدار میں جائیں گے اور پھر آرٹیمس تھری میں پہلی خاتون اور پہلے غیر سفید فام شخص کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا۔ ،تصویر کا ذریعہ Getty Images ناسا نے اس مرتبہ اس مشن کے پروگرام کا نام ’آرٹیمِس‘ کے نام پر رکھا ہے جو چاند کی یونانی دیوی ہے اور سورج دیوتا اپالو کی جڑواں بہن ہے۔ ناسا کے ایکسپلوریشن سسٹمز ڈیولپمنٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جم فری کا کہنا ہے کہ ’ہم پہلی انسانی گاڑی کو اس سے آگے لے جا رہے ہیں اور ہم اورائن کیپسول کے ساتھ چاند سے 40,000 میل کا فاصلہ طے کرنے جا رہے ہیں۔‘ جب اورائن یہ کام مکمل کر لے گا تو یہ زمین سے تقریباً 280,000 میل کے فاصلے پر ہوگا جو اس سے قبل 1970 میں اپالو 13 کے عملے کے ریکارڈ کو توڑے گا۔ 1960 کی دہائی میں اپالو بنیادی طور پر امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کی طاقت کی دوڑ کا حصہ تھا۔ آرٹیمس ایک بین الاقوامی کوشش ہے جس کی قیادت ناسا کر رہی ہے جس میں کینیڈین سپیس ایجنسی، جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی اور یورپیئن سپیس ایجنسی شامل ہیں۔ ’ناسا کے سائنس کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زرباچن کہتے ہیں ’یہ مختلف اقوام کے جھنڈوں اور ان کی شراکت کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ چاند پر ایک پائیدار موجودگی کی تعمیر اور چاند کی بنیاد اور مریخ پر مستقبل کے مشن کی بنیادیں رکھنے کے بارے میں ہے۔‘ متعلقہ عنوانات.ناسا کا یہ خلائی جہاز اورین آرٹیمیس ون مشن کا حصّہ ہے اور پچھلے ہفتے خلا میں روانہ ہوا تھا۔ چاند کی یہ شاندار ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔ ناسا آرٹیمیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چاند کی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔ اس تصویر کے بارے میں کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ’یہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا‘۔ اس کے علاوہ، خلائی جہاز اورین کی مشق کے دوران لی گئی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں چاند کے علاوہ زمین بھی نظر آرہی ہے۔ فوٹو، ناسا ناسا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر میں چاند کے سائز کو دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔ سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید.یہ ویڈیو اورین اسپیس کرافٹ میں نصب کیمرے نے بنائی۔ اس سے قبل 1968 میں اپولو 8 مشن میں جانے والے خلا باز نے ارتھ شائر کے نام سے مشہور تصویر کھینچنی تھی۔ آرٹیمس 1 ایک آزمائشی مشن ہے جس کا مقصد چاند پر انسانوں کی واپسی کے لیے بنیاد تیار کرنا ہے۔ اس مشن کو ناسا کی تاریخ کے سب سے طاقتور اسپیس لانچ سسٹم راکٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ اب اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مدار میں موجود ہے اور 11 دسمبر کو اس کی زمین پر واپسی ہوگی۔ 1968 کی تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا آرٹیمس 1 کے بعد آرٹیمس 2 مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ایسا 2024 میں متوقع ہے، البتہ یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا۔ آرٹیمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔ مزید خبریں :.آفیشل اکاونٹ سے جاری کیا ہے، چاند کی ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔ناسا نےتصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ شیئر کریں:.

مزید پڑھ:
BBC News اردو »
Loading news...
Failed to load news.

جبکہ پاکستان کا جنرل مٹھو کباڑیہ 1200 ارب ڈالر کی لٹ مار کر کے یورپ کی جانب گامزن Totly FAKE NEWS! ⚠️

ناسا نے خلا سے چاند کی دلکش تصویر شیئر کردیناسا کےخلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی ایک نئی دلکش تصویر کھینچی ہے۔ DailyJang

چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟ناسا کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہمارا سیارہ چاند کے پیچھے سے ابھر رہا ہے۔ Zameen b talu Hoti ha kia

ناسا نے چاند کی نئی تصویر شائع کر دیامریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر شائع کر دی ہے۔ناسا کے خلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی تصویر لی، جسے ناسا نے اپنے

انڈیا کی جانب سے پہلا راکٹ خلا میں بھیجنے کے کامیاب تجربے کا ایک چرچ سے کیا تعلق تھا؟ - BBC News اردویہ ایک دلچسپ کہانی ہے کہ انڈیا کی سائنسی کامیابی کا ایک مسیحی عبادت گاہ یعنی چرچ سے کیا تعلق تھا؟

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ کان کھول کر سن لو سب ابلیس جی شیطانی آئین معطل ھے اور جب آئین میں ترامیم ہوگی انشاءاللہ 💚 تب آرمی چیف تبدیل ہوگا اس کو اپنے ذہن میں رکھنا جی بلکل✔️

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ کوئی بھارتی آرمی چیف کو جواب دی گا کہ نہیں یا سب عمران خان کہ ہی پیچھے پڑے رہوگے itna dar