مچلکے جمع کراچکے، بانڈز جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے، نمائندہ مسلم لیگ (ن) - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 85 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مسلم لیگ (ن) کے نمائندے نے میڈیا اجلاس کے حوالے سے کیا بتایا؟ : NawazSharif PTIGovernment PMLN DawnNews

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ہے جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ساڑھے 9 بجے کارروائی شروع ہوئی اور تجاویز کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہوا ہے اور جلد از جلد فیصلہ دیا جائے میڈیا پر فیصلہ صبح 10 بجے آنے کی بات درست نہیں آئی ہے'۔ اس اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پیچیدہ ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کی زیر صدارت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان شیخ، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ اور سیکریٹری صحت مومن آغا اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان نے شرکت کی۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے کابینہ کی کمیٹی کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو کو انسانی بنیادوں پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر اعتراض نہیں۔ کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ وقفے کے بعد اجلاس میں کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس اجلاس سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا تھا کہ 'شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حکومت پنجاب کے خصوصی صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے موصول میڈیکل رپورٹ کے تناظر میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے کمیٹی روم میں 12 نومبر کی صبح 10 بجے اجلاس طلب کیا ہے'۔

وفاقی وزرا فواد چوہدری اور فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ملک سے جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم عمران خان، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں ہچکچاتے دکھائی دے رہے ہیں'۔ اس سے قبل نیب کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت داخلہ سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس موصول ہو گئی ہیں اور وہ قانون کے مطابق اپنی رائے دیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نواز شریف کوکتنی مالیت کے سکیورٹی بانڈز جمع کروانے ہونگے؟ شیخ رشید نے بتادیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نواز
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ضمانتی بانڈز ذیلی کمیٹی کا اجلاس نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکارضمانتی بانڈز نوازشریف کے وکلاء نے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومتی شرائط پرکسی صورت عمل نہیں ہوسکتا، اس کی کوئی وجہ نہیں بنتی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کی واپسی کی تاریخ نہیں دی جا سکتی، ذرائع مسلم لیگ ناسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ذرائع نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کہا ہے کہ انھیں 8 ہفتے کی ضمانت ہوئی، حکومت کس بات کی تاریخ مانگ رہی ہے؟
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کامعاملہ پھر لٹک گیانواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پر ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈلاک برقرار، ن لیگ نے زر ضمانت جمع کرانے سے صاف انکار کردیا NawazSharif
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

ہر دن نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، مریم اورنگزیبہر دن نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، مریم اورنگزیب تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیا گیانواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیا گیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »