مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیراعظم - ایکسپریس اردو

05/08/2020 2:12:00 PM

مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم کا آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی اور اب کشمیر آزاد ہوگا۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں بھارتی اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

’عاصم باجوہ کو ویسے ہی کلین چٹ دی گئی جس طرح ثاقب نثار نے بنی گالہ کو دی تھی‘ - BBC News اردو آذر بائیجان کا سرکاری ٹی وی پر’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو آذربائیجان آرمینیا کشیدگی: ترکی آذربائیجان کی حمایت کیوں کرتا ہے؟ - BBC News اردو

وزیراعظم عمران خان کا خطاب؛آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں اور پاکستانیوں کو اپنی صلاحیت کا خود بھی اندازہ نہیں، ملک کو تیزی سے اوپر جاتے دیکھا او پھر نیچے کی جانب آتے دیکھا، 60 کی دہائی میں پاکستان کو دنیا میں مانا جاتا تھا، دنیا کی تاریخ دیکھیں تو قوم اصولوں پر چلتی ہے تو اوپر جاتی ہے اور اصولوں سے ہٹ جاتی ہے تو نیچے آجاتی ہے۔

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہےوزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ایسی صورتحال سے گزار رہاہے جس کا اختتام آزادی ہے، مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کی۔

بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے ہندو کارڈ کھیل کر الیکشن جیتا، پاکستان کے خلاف نفرت کی مہم چلائی، مودی نے پلوامہ واقعے کو پاکستان کے خلاف نفرت کیلئے استعمال کیا، بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو بڑھائیں گے، ہم نے بات چیت کے زریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش کی۔

چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیںوزیراعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا تھا غیرقانونی اقدام پر دنیا خاموش رہے گی تاہم گزشتہ ایک سال میں دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا، بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیرکی آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا تھا جب کہ چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگیوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی تمام سرگرمیوں کے پیچھے تکبر ہے، مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگی، روس نے تکبر کی وجہ سے اپنی فوج تباہ کرلی جب کہ مودی کی اصلیت آج دنیا کے سامنے آگئی ہے۔آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں بھارت کو پسپائی ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے، آج دنیا کشمیر کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ظلم کے باوجود کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستان کا جھنڈا اٹھایا ہے۔

محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے اگلے سربراہ ہونگے پہاڑوں کے دامن میں یاسر حسین کا منفرد انداز مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت جوہری صلاحیت محفوظ ہے، وزیراعظم

کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگاوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری نوجوان موت سے بے خوف ہیں، بھارت کا کشمیریوں سے متعلق جو پلان ہے اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، ہندوستان میں حالات اب بگڑتے جائیں گے، مودی حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے، کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا، ہم نے مکمل منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل ہونا چاہیے، پاکستان کے سیاسی نقشے کا اجراء ایک اہم قدم ہے جب کہ سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے، سید علی گیلانی بڑے لیڈر ہیں اور ان کی طویل جدوجہد ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا خطاب؛ مزید پڑھ: Express News »

video, paylaşım, kameralı telefon, videofon, ücretsiz, yükleme

وزیراعظم آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گےوزیراعظم عمران خان آج 5 اگست کو آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ SamaaTV

وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کی اسمبلی سے خصوصی خطاب - Pakistan - Dawn News

مودی نے 5اگست کو بہت بڑی غلطی کی، اب کشمیر آزاد ہوگا،وزیراعظم - Pakistan - Aaj.tv

یوم استحصال کشمیر: وزیراعظم ہاوَس سےپارلیمنٹ تک یوم استحصال کشمیر ریلییوم استحصال کشمیر: وزیراعظم ہاوَس سےپارلیمنٹ تک یوم استحصال کشمیر ریلی Read News Islamabad Rally YoumeIstehsal YOUM_E_ISTEHSAL EndIllegalSiegeofKashmir IIOJKUnderSiege 5thAugustBlackDay UN PresOfPakistan KashmiriWantFreedom

یومِ استحصال: وزیرِ اعظم آج آزاد کشمیر جائیں گےیومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے۔

مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا: شبلی فراز