ملک بھر کے مختلف حصوں میں لوڈ شیڈنگ قبول نہیں: شہباز شریف

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں لوڈ شیڈنگ قبول نہیں، اضافی گیس اور تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالائقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، شہر قائد میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے۔ عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم دَر ظلم ہے۔ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے۔ قائد محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کے الیکٹرک نے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے لیے ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دیےکے الیکٹرک نے وزارتِ پانی و بجلی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں فنی خرابی اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ شروع کر دی، کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران طلبا میں روبوٹ کے ذریعے سوالیہ پرچہ تقسیممصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران طلبا میں روبوٹ کے ذریعے سوالیہ پرچہ تقسیم Egypt University Examinations Robot Distributed QuestionPapers PrecautionaryMeasures CoronaVirus
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان 15 اور 16 جون کی درمیان شب دست بدست لڑائی میں 20 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے علاقہ لیہ کا اچانک دورہ کیا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

میکسیکو میں نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر فائرنگ، 24 افراد ہلاکمیکسیکو میں فائرنگ،24 افراد ہلاک، 7 زخمی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئیاسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی PakistanStockExchangeAttack karachi
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لاہور کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن،بازاراور گلیوں میں رش - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »