ملک میں سونےکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

23/05/2022 6:36:00 PM

ملک میں سونےکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونےکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دس گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا ہے

۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 15 ڈالر اضافےسے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔ مزید خبریں :.کلبھوشن کے اہل خانہ کو ملوایا گیا تو ہمیں کیوں نہیں، مشال ملک (فوٹو: فائل) اسلام آباد: معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی اور 25 مئی کو انہیں یک طرفہ طور پر سزا سنائے جانے کا امکان ہے، وزیر خارجہ بلاول ان کا کیس لڑنے میں مدد کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر کی رہائی کے لیے سیکریٹری جنرل یو این او کو فوری خط لکھا جائے، کل جنیوا انسانی حقوق کانفرنس میں اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یاسین ملک کا کیس لڑنے میں مدد فراہم کریں، وقت بہت کم ہے کیوں کہ یاسین ملک کے وکیل راجہ طفیل کو اچانک برین ہیمریج ہوگیا ہے اور بھارتی عدالت نے 25 تاریخ کو سزا سنانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ کشمیری رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں میں یاسین ملک کو ولن اور سب سے بڑا ظالم دکھایا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب ہماری شادی کو 13 سال ہونے کے باوجود خاندان کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ جس طرح کلبھوشن کو اہل خانہ سے ملوایا گیا اسی طرح مجھے بھی یایسن ملک سے ملنے کی اجازت دی جائے، یاسین ملک کو تو قیدیوں کو حاصل حقوق بھی نہیں مل رہے۔ کشمیری رہنما کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمیں کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی اس لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو یاسین ملک کا کیس بین الاقوامی عدالت میں لے کر جائیں، حکومت پاکستان یاسین ملک کے عدالتی استحصال پر درخواست دائر کرے۔ پریس کانفرنس سے یاسین ملک کی کم سن بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ میرے بابا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں، وہ کشمیری رہنما ہیں اس لیے بھارت انھیں مارنا چاہتا ہے۔ پریس کانفرنس سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کو یاسین ملک کی گرفتاری اور اسیری سے متعلق ہر سطح پر آواز اُٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ 19 مئی کو بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا تھا اور اگلی سماعت 25 مئی کو ہے جس میں ممکنہ طور پر سزا سنائی جائے گی۔.22 مئی ، 2022 فوٹو: اسکرین شاٹ/ جیو نیوز وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم یہ سازش ناکام بنادے گی۔ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہو گا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا، عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اس قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا ہے، جو الفاظ انہوں نے استعمال کیے اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان نے اخلاقیات اور سماج کو تباہ کر دیا ہے، عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، میں کوٹ لکھپت جیل آیا تو کہا گیاشہباز شریف کو زمین پر سلاؤ، مجھے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا تاکہ ہچکولے لگیں اور کمر میں درد ہو، میں نے 2018 میں کہاتھا کہ چارٹرآف اکانومی کریں، لیکن اسے حقارت سےٹھکرادیا گیا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسپتال کے3 سال ضائع ہوئے،ماضی میں اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کو بحال کر دیا گیا ہے، منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکاسے واپس آئے،پی کے ایل آئی میں 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا،جن کے پاس روٹی کھانے کو پیسے نہیں، وہ علاج کہاں سے کرائیں گے، صاحب حیثیت کے علاج سے ہونے والی آمدن غریب مریضوں پر خرچ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی پر 20 ارب روپے لگے تھے، پی کے ایل آئی میں ایک دھیلےکی کرپشن نہیں نکال سکے، عمران نیازی کو مخالفین کو دیوار سے لگانے سے فرصت نہیں تھی، عمران نیازی کے پاس اسپتال، سڑکوں اور خوشحالی کے لیے فرصت نہیں تھی، کئی لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے، ایک نوکری نہیں ملی، عمران نیازی کے پاس سوائے گالم گلوچ کے فرصت نہیں تھی، نئے پاکستان کی بات کرنے والے نے عوام کو ایک سبسڈی نہیں دی، سیکڑوں مریض اللہ کو پیارے ہوگئے، جن کا علاج ہوسکتا تھا، عمران نیازی پتھر دل ہیں۔ مزید خبریں :.May 23, 2022 | 11:32:AM اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 25 ہزار 271 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 229 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے ۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانی سے 5 ہزار 940 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 858 میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 689 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 120 ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جوہری ایندھن 2ہزار 276 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ مزید :.

مزید پڑھ:
Geo News Urdu »
Loading news...
Failed to load news.

Zalimo.... Ye wali news ache nh ha 🤕🤧✊ انشاءاللہ جیت عمران خان کی قیادت کی ہوگی اور پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جس کی آزاد خارجہ پالیسی ہوگی اور اس ملک پاکستان کے ہاں اور نہ کے فیصلہ اس ملک پاکستان میں ہو گے اور پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جس میں تمام لوگوں کو برابر کے حقوق ملیں گے۔

بلاول بھٹو یاسین ملک کا کیس لڑنے میں مدد کریں، اہلیہ مشعال ملک - ایکسپریس اردویاسین ملک کے وکیل کو برین ہیمریج ہوگیا اور عدالت نے 25 مئی کو انہیں سزا سنانے کی تیاری کرلی ہے، اہلیہ Hahahhahahha madad r bilawal tk271 اس کی اپنی پھٹی پڑی ہے,

عمران اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو قوم اسے نہیں چھوڑےگی، وزیراعظماپنے دور حکومت میں عمران خان کو مخالفین کو دیوار سے لگانے سے فرصت نہیں تھی، وزیراعظم شہباز شریف Phr hum kya karen ... Shobazian mar rha ho ga MarchAgainstlmportedGovt Look at his face کانپیں ٹانگ رہی ہے 😆😂😜 عورتوں کو بڑا غصہ ہے اور لانگ مارچ میں عورتیں نکلیں لیکن پیرنی لانگ مارچ میں آئے گی

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 271 میگاواٹ پر پہنچ گیااسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 25 ہزار 271 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم

منکی پاکس کا خطرہ ، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاریملک کے تمام داخلی راستوں اور ائیرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں :GeoNews MonkeyPox Allah reham krain Amen kis sy horha h yeh Allah maaf kray

مونکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری

مفتاح اسماعیل مہذب زبان میں بات کریں،میں نےجواب دیاتوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی،شوکت ترینسابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہذب زبان میں بات کریں، میں نے جواب دیا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ مزید تفصیلات: arynewsurdu Mifta Ismail apki company ki tofiyaan bilkul farig hogai hn pahla inko Sahi Kara ap cocomo mazeed Kam karfiya ha or price barhadiya gy hn ن لیگ مہذب ہو گئی تو اپنی جیبیں کیسے بھرے گی۔ Bohut achy Tareen sahb great hu tusi, 👍🇵🇰