ملکی ترقی کیلئے سی پیک ناگزیر ہے: وزیراعظم کا چینی اخبار میں مضمون

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 91 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے ملک کی قومی ترقی کے لیے سی پیک ناگزیرہے۔ عوام اور ریاستی ادارے سی پیک کو پاک چین دوستی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے تحفظ ف

راہم کرنے اور ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاک چین شراکت داری بین الریاستی تعلقات میں بے مثال ہے، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے پرچم بردار منصوبہ کے طور پر پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے لیے بہت زیادہ اقتصادی اور تزویراتی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے ملک کی قومی ترقی کے لیے سی پیک ناگزیرہے، ہماری حکومت سی پیک کو کو بی آرآئی کاایک اعلیٰ معیار کا مظہر منصوبہ بنانے کے...

انہوں نے لکھا کہ جغرافیائی سیاست کی ضروریات نے ہمارے خطے میں نئی صف بندیوں کو جنم دیا جو بہت سے لوگوں کے لیے گزشتہ صدی کے نظریاتی محاذآرائی کی یاد دلاتا ہے۔ افغانستان گزشتہ 20 سالوں سے عدم استحکام اور انتشار کا شکار تھا اور خطے میں امن کی واپسی کی امید کے ساتھ اس عدم استحکام اورانتشارکے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے۔افغانستان میں معاشی بدحالی اور انسانی بحران کے سدباب کیلئے بین الاقوامی برادری کا متحرک کردار اورشمولیت ضروری ہے...

وزیراعظم نے لکھا کہ کووڈ 19 کی عالمگیروبا کے خلاف دوطرفہ تعاون نے پاک چین مضبوط دوستی کو مزید تقویت دی ہے۔ آہنی بھائی ہونے کے ناطے پاکستان عالمگیروبا کے پھوٹنے کے بعد چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا۔ صدر عارف علوی کے بیجنگ کے یکجہتی دورے سے لے کر چین کی جانب سے وبا سے نمٹنے کیلئے اشیاء سے لدھے 60 سے زائد طیاروں کی پاکستان روانگی تک باہمی تعاون اور خیر سگالی کی روشن مثال سامنے آئی ہے۔ چینی ویکسین اب پاکستان میں جاری بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کا بنیادی مرکز بن چکی...

وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کی کوئی بھی مقدار اس وقت تک کوئی معنی نہیں رکھتی جب تک اس کے ثمرات معاشرے کے معاشی طور پسماندہ طبقے تک نہ پہنچ جائیں، اس لیے غربت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور پاکستانی عوام کو اپنی قسمت کا مالک بننے کے لیے بااختیار بنانا میراوژن ہے، اسی تناظرمیں سی پیک کے دوسرے مرحلہ کو روزگار کی تخلیق، صنعتی جدید کاری، معاش میں بہتری، دیہی علاقوں اور سماجی و اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے ترتیب دیا گیاہے ۔ ان منصوبوں کوتقویت دینے کیلئے ہماری حکومت نے “احساس” پروگرام شروع کیاہے...

وزیراعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل دور میں جدت، اختراع اور ٹیکنالوجی پائیدار اور مضبوط وتیزتر ترقی کی بنیادی گاڑی کے طور پر کام کرتی ہے، پاکستان چین کے ساتھ کوانٹم کمپیوٹنگ، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، کلائوڈ اور بگ ڈیٹا میں دوطرفہ استفادہ پرمبنی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

سب کے لیے سونے کی بڑی چڑیا ھے س پیک

اب جب آپ کے جانے وقت ہو گیا ہے تو پتا چلا

Kiss munh se ye baat kr rha hai

ImranKhanPTI سوال؟ اگر ایماندار ہے کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ کیوں گئ؟ جو اربوں کی کرپشن جو اب نہیں ہو رہی وہ پیسے کہاں ہیں؟ قرض کم ہونے کے بجائے بڑھ کیوں گیے؟ کوئی ایک ادارہ جس میں کرپشن ختم ہو گئی یا کم ہو گئی ہو؟ کرونا فنڈ، گیس،پیٹرول،گندم، چینی،دوائی سکینڈل کا کیا ہوا؟

Yup rely on outside forces plans and dreams. That's how they pacify dumb people who continue to believe this nonsense

Sir g Mulk ki taraqi ko chorein or baraye mehrbani Mulq k halaat pe nazar pesh krein

ہر منافق شخص بھیڑیے کے ساتھ مل کر شکار کرتا ہے اور چرواہے کے ساتھ بیٹھ کر آنسو بھی بہاتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غیر ملکی کرکٹرز پشاور زلمی ثقافتی کٹ کے مداح - ایکسپریس اردوپاکستان کا قومی پھول اور پشاور کے مشہور مقامات کی تصاویر کٹ پر خوبصورت لگ رہی ہیں، ٹام کوہلر کیڈمور
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ملکی سلامتی کا ضامن ہے:وزیراعظماسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدفوجیوں کے خون کا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتریپارلیمانی سیکریٹری برائے صنعت و تجارت عالیہ حمزہ نے رواں مالی سال کے 6 ماہ کے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ کہاں ہے بہتری؟؟؟ عام آدمی کے حالات تو ابتر ہو گئے خان ساب جب کم بولتا ہے تو کم زلیل ہوتا ہے جب زیادہ بولتا ہے تو زیادہ زلیل ہوتا ہے۔😁 And for overseas Pakistanis are force to pay more cargo taxes from feb 2022 ....... and every it is told overseas pakistanis are our economies back bone.....
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

انسانی وسائل کی ترقی پاکستان کی گروتھ سٹریٹجی کا سب سے اہم جزو ہے: عالمی اقتصادی فورماسلام آباد (پ ر )پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے،انسانی وسائل کی ترقی،ماحولیات کے تحفظ،صحت کی یکساں خدمات کی فراہمی اور تخفیف غربت کا پروگرام شروع کر کے عالمی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیفمذموم مفادات کیلئے غط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے بھی خطرہ ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ موقع اور ماحول -اور یہ دیں گے؟؟ 😏 دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پاپا جونز کا پیزا ہی کافی ہے The real enemy of masses bakwas
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

موسم سرما میں سکردو کھیلوں کا عالمی مرکز بن جائے گا: وزیراعظمموسم سرما میں سکردو کھیلوں کا عالمی مرکز بن جائے گا: وزیراعظم PMImranKhan Skardu GilgitBaltistan IceHockey WinterSports MoIB_Official GovtofPakistan ImranKhanPTI PakPMO PTIofficial
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »