مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید KashmirBleeds Kashmir KashmirWantsFreedom

کم سن بچہ اپنے نانا کی لاش پر بیٹھ کر زار و قطار روتا رہا اور انہیں جگانے کی کوشش کرتا رہا، فوٹو : ویڈیو گریبمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کردیا جب کہ 3 سالہ بچہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا اور کوئی دلاسہ دینے والا بھی نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سالہ کم سن بچہ اپنے 60 سالہ نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا رو رہا ہے اور پاس ہی بھارتی فوج کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ یہ تصاویر مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کی ہیں جہاں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر آنے والے معصوم شہریوں کو بھی نہیں بخشا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اپنے نانا کی لاش کے قریب بیٹھا زار و قطار رو رہا ہے اور مدد کو پکار رہا ہے۔ مقتول کی شناخت 60 سالہ بشیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ والد سامان لینے بازار گئے تھے جہاں قابض بھارتی فوج نے انہیں کار سے اتار کر گولیاں مار دیں۔ واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم علاقہ مکینوں اور آزاد ذرائع نے مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئےموقف اختیار کیا تھا کہ دونوں افراد نہتے تھے جنہیں علاقہ مکینوں کے سامنے قابض بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے سوپور میں نواسے کے سامنے نانا کو گولی مار دیمقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے سوپور میں نواسے کے سامنے نانا کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہر نیا دن مقبوضہ
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں حیران کن اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں اور گزشتہ روز مزید 2846 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

فرانس کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلیاں، مظاہرےفرانس کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلیاں، مظاہرے France Paris Protests Rallies AgainstIsrael IsraeliPlan IsraeliCrimes OccupiedPalestine EmmanuelMacron PalestinePMO UN netanyahu Israel OIC_OCI
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت، اننت ناگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

لیپا سیکٹر کے تلواڑی گائوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری ، نوجوان شہیدلیپا سیکٹر کے تلواڑی گائوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری، نوجوان شہید LeepaSector LOC IndianTerrorism ISPR Firing Shelling Pakistan IndianForce OfficialDGISPR pid_gov MoIB_Official ForeignOfficePk UN PMOIndia adgpi narendramodi
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت، اننت ناگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »