معیشت کو نقصان پہنچانے والے دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دھرنوں کے ذریعے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ گزشتہ حکومت نے ہمارے لیے بارود کی سرنگ چھوڑی، ہم مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات جانیے: shahbazsharif PMLN CPEC DailyJang

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، ان دھرنوں کا دھڑن تختہ کردیں گے۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کو توانا کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ گزشتہ حکومت نے ہمارے لیے بارود کی سرنگ چھوڑی، ہم مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، پاکستان میں آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ورکرز سے ملاقات ہوئی، ہمارا عزم ہے منصوبے کو جلد از جلد فعال بنا کر بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں چینی صدر اور نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ 720 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا حامل منصوبہ ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔