Asiffarrukhi

Asiffarrukhi

معروف ادیب اور دانشور آصف فرخی انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News

01/06/2020 10:23:00 PM

آصف فرخی ذیابیطس کے مریض تھے اور گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی۔ ان کی نماز جنازہ و تدفین بعد نماز عصر کراچی یونیورسٹی میں کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر معروف سماجی اور ادبی شخصیت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ AsifFarrukhi

معروف مصنف، دانشور اور ادبی شخصیت ڈاکٹر آصف فرخی آج کراچی میں 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے— فائل فوٹو: ڈانمعروف مصنف، دانشور اور ادبی شخصیت ڈاکٹر آصف فرخی آج کراچی میں 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔آصف فرخی ذیابیطس کے مریض تھے اور گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی۔

’’آپ ارطغرل غازی کو پی ایس ایل کا حصہ بناکر مسلمانوں کے دل جیت لیں گے‘‘، صارفین - ایکسپریس اردو وزیراعظم عمران خان کا ملک میں15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان بھارت کاپروپیگنڈا ناکام، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر کراچی یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد جامعہ کراچی کے ہی قبرستان میں ان کی تدفین بھی کی جائے گی۔ڈاکٹر آصف فرخی 16 ستمبر 1959 کو ممتاز ادیب، شاعر اور نقاد اسلم فرخی کے گھر پیدا ہوئے اور ان کے خاندان کے بہت سے افراد ادب اور شاعری سے وابستہ رہے جبکہ ان کی والدہ معروف ادیب ڈپٹی نذیر احمد کے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔

ڈاکٹر آصف فرخی نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس اسکول میں پائی اور بعد میں ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔انہوں نے اس کے بعد معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور 1985 سے 1993 تک انہوں نے آغا خان یونیورسٹی کی فیکلٹی میں کام کیا۔سنہ 2010 میں انہوں نے پاکستان میں ادبی میلوں کا کلچر متعارف کروایا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز کیا اور اس کی بے مثال کامیابی کو دیکھتے ہوئے ادبی میلوں کا کلچر پورے پاکستان میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا۔

سنہ 1994 سے 2014 تک ڈاکٹر آصف فرخی نے یونیسف کے ساتھ کام کیا اور 2014 میں حبیب یونیورسٹی سے وابستہ ہو گئے۔انہوں نے ہیلتھ اکنامکس اور فنانسنگ میں لندن سے شارٹ کورسز بھی کیے تھے اور اس سلسلے میں مختلف اداروں سے بھی وابستہ رہے جس میں آغا خان سرفہرست ہے۔وہ اپنی مختصر کہانیوں اور مضامین کے لیے شہرت رکھتے تھے اور ان کی مختصر کہانیوں کے 7 مجموعے اور دو مضامین کی کتب چھپ چکی ہیں۔

انہوں نے متعدد مشہور اور جدید ادبی شخصیات کے کام کے تراجم بھی کیے جبکہ حال میں ہی ان کا منٹو پر تنقیدی مضامین کا ایک مجموعہ اور کراچی کے بارے میں شاعری اور مضامین پر مشتمل ایک مجموعہ شائع ہوا تھا۔آصف فرخی ایک عرصے سے ڈان اخبار سے بھی وابستہ تھے اور 'بک اینڈ آتھرز' کے شعبے میں ان کی تحاریر شائع ہوتی تھیں۔

1997 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز نے وزیر پاکستان ادبی ایوارڈ سے نوازا تھا جبکہ حکومت نے بھی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز دیا تھا۔ان کی موت پر معروف سماجی اور ادبی شخصیت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈان اخبار کے میگزین ایڈیٹر حسن زیدی نے اسے پاکستان کے ادبی منظرنامے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور کراچی لٹریچر فیسٹیول کی شریک بانی امینہ سید نے آصف فرخی کو ادبی اثاثہ اور ان کی موت کو پاکستان کے لیے نقصان قرار دیا۔ مزید پڑھ: DawnNews »

معروف ادیب اور دانشور آصف فرخی انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News

معروف افسانہ نگار اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کرگئےمعروف افسانہ نگار اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی 60 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ علمی و ادبی حلقوں میں اہم مقام کے حامل تھے اناللہ واناالیہ راجعون اللّٰہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین ARYNEWSOFFICIAL ان للہ و ان الیہ راجعون

معروف کھلاڑی کا سڑک کنارے نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرلمعروف کھلاڑی کا سڑک کنارے نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل ARYNewsUrdu

بھارت کے معروف موسیقاروگلوکار واجد علی انتقال کرگئے - ایکسپریس اردوموسیقار جوڑی ’ساجد واجد‘ کے ممبر واجد علی طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے Rip Bc itna dukh kbi apni qaum k k heros k lie kiya kro channels kbi kbi fustrate krte jis channel pe dekho yehi news bc jese koi baap mara ho inka بیچارہ ایکسپریس نیوز اب کہاں جائے گا؟

بھارت کے معروف موسیقار انتقال کر گئےممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک

معروف بھارتی موسیقارواجد خان انتقال کرگئےبالی ووڈ کی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے واجد خان ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ SamaaTV Wajid khan your voice is melodious May you rest in peace Rest in Peace