مصر: اخوان المسلمون کے سربراہ سمیت مرکزی رہنماؤں کو عمر قید کی سزا - World - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

ان تمام افراد پر ’غیر ملکی تنظیموں کے تعاون سے جرائم کرنے‘ کا الزام تھا۔ Egypt MuslimBrotherhood DawnNews

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 سینئر اراکین کو فلسطین کی تنظیم حماس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سزا پانے والوں میں اخوان المسلمون کے سب سے بڑے رہنما محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر بھی شامل ہیں۔اخوان المسلمون کےرہنماؤں پر مقدمات سے ججوں کا انکار رپورٹس کے مطابق اخوان المسلمون کے دیگر 5 اراکین کو بھی7 سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد پر ’غیر ملکی تنظیموں کے تعاون سے جرائم کرنے‘ کا الزام تھا، جن میں فلسطینی تنظیم حماس اور لبنان سے تعلق رکھنے والی عسکری جماعت حزب اللہ شامل ہے۔ مذکورہ کیس میں ابتدائی طور پر مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو بھی ملوث کیا گیا تھا جو عدالتی پیشی کے موقع پر طبیعت خراب ہونے کی بنا ہر وفات پاگئے تھے۔یاد رہے کہ اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مصر کے واحد صدر محمد مرسی نے 30 جون 2012 کو اقتدار سنبھالا تھا لیکن ایک سال بعد ہی 3 جولائی 2013 کو مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ دیا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اگر متاثرہ زخمی پیش نہ ہو تو سزا نہیں ہو سکتی،سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم سیف اللہ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے ملزم سیف اللہ کی سزائے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ایران: 2 برطانوی نژاد آسٹریلین اور ایک آسٹریلوی شہری گرفتار - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

روسی اسٹیٹ بینک کی خام تیل سے متعلق بڑی پیشگوئیروسی اسٹیٹ بینک کی خام تیل سے متعلق بڑی پیشگوئی تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حافظ آباد: جائیداد کی لالچ میں بھائیوں کا بہن کو 20 سال تک قید میں رکھنے کا انکشافحافظ آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں جائیداد کی لالچ میں بھائیوں کا بہن کو برسوں تک قید میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے.
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

برطانیہ میں بریگزٹ کے بعد غیرملکی طلبہ کو ’ملازمت کی اجازت‘ - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع - ایکسپریس اردو11 روزہ مہم کے دوران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »