مسجد میں27سال بعد اذان : آذربائیجان کے صدر نے درو دیوار چوم لیے -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مسجد میں27سال بعد اذان : آذربائیجان کے صدر نے درو دیوار چوم لیے، ویڈیو دیکھنے والے آبدیدہ ARYNewsUrdu

صدر الہام علیوف نے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیاآزربائیجان کے صدر نے آرمینیا سے جنگ جیتنے کے بعد تاریخی مسجد کا دورہ کیا، نگور نوقرہ باغ کی مسجد میں ستائیس سال بعد اذان کی آواز گونج اٹھی۔

آرمینیا کے قبضے سے آزادی کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تاریخی آغدم مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد کے درو دیوار چومے اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کا عزم کیا۔ ستائیس سال بعد آغدم مسجد سے گونجنے والی اذان کی آواز قرہ باغ کی فتح کا اعلان بھی ہے، اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے انہوں نے فرط جذبات سے مغلوب ہوکر مسجد کے درودیوار چومے اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر الہام علیوف کے مطابق انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اوردعا قبول کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

الحمد اللہ

ماشاءاللہ 💕

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔