مری کے سیاحوں کا مقدمہ

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 101 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پڑھیئےسعود عثما نی کا کالم: DunyaUpdates dunyaColumns

میرا کالم اہالیان مری کا مقدمہ پڑھ کر کئی جذباتی قارئین نے مجھ پر عتاب فرمایا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ شاید میں بے جواز ہوٹل مالکان والوں کے بدنما رویوں کا دفاع کر رہا ہوں حالانکہ میں ہوٹل مافیا کو اہل مری کی اکثریت سے الگ ایک گروہ سمجھتا ہوں اور اچھے برے میں فرق کا قائل ہوں۔ کچھ بے صبرے قارئین نے میرے اس سلسلے کی تکمیل کا انتظار بھی نہیں کیا جس میں باری باری میں سب کے مسائل بیان کر رہا ہوں‘ ورنہ سیاحوں کی تکالیف کومیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں کہ میں بھی ہوٹل مافیا کا بار بار ڈسا ہوا...

میرے خیال میں ہم میں سے شاید ہی کوئی ہوگا جسے ہر بار مری کے دکانداروں اور ہوٹل والوں کے منفی رویوں کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔ کراچی سے لے کر اسلام آباد یعنی مری کے قریب ترین شہر تک جس سے پوچھیں گے وہ جلا بھنا بیٹھا ہوگا۔ معاملہ صرف انتہائی زیادہ نرخوں کا ہی نہیں، نہایت برے اور بے مروت رویوں کا بھی ہے اور بدترین کوالٹی کا بھی۔ ہوٹل کا کمرہ ہوگا تو نہایت مہنگا ہونے کے باوجود ہر چیز ناقص ہوگی۔ کمرے گندے، کمبل بدبودار، کمروں میں ناگوار بو، باتھ روم میں پانی ختم، نلکے خراب، وعدوں اور یقین دہانی کے...

طعام گاہوں، ریسٹورنٹس اور چائے خانوں کا حال بھی یہی ہے۔ مری میں آپ کو شاید ہی کہیں اچھا کھانا مل سکے۔ ہر جگہ گزارے والے مخصوص کھانے ملتے ہیں۔ اسی طرح بدذائقہ، بدمزہ ٹھنڈی چائے ہی سیاحوں کا مقدر ہے۔ حرام ہے کہ اپنے مطلب کی اچھی چائے اس سفر میں کہیں میسر آسکے۔ باقی کھانے پینے کی چیزوں کو بھی انہی پر قیاس کرلیں۔ اور نرخ؟ اس معاملے میں بیچنے والے اس پر ایمان کی طرح کا یقین رکھتے ہیں کہ نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز۔ وہ جو کمشنر کے تحت ایک نظام ہوتا ہے جس میں مجسٹریٹ اور دیگر عملہ گراں فروشی اور چور...

مری بڑے شہروں کے قریب ترین ہونے اور آسان ترین رسائی کے باعث سیاحوں کا مرکز ہے ورنہ سچ یہ ہے کہ سہولیات کا یہ حال ہے کہ ادھر کا رخ کرنے سے پہلے ہزار بار کے تجربات سوچنے پڑتے ہیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کی دعوے دار موجود حکومت اور سابقہ حکومتیں اتنا بھی نہیں کرسکیں کہ ان علاقوں میں سیاحوں کے لیے پبلک ٹوائلٹس ہی بنا دیں۔ مری اور گلیات ہوں‘ سوات ہو یا کاغان‘ ہر جگہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس والوں ہی کی منت سماجت کرنا پڑتی ہے اور سیاح انہی گندے اور غلیظ واش رومز کو استعمال کرنے پر مجبور ہوتے...

سیاحوں کی تکالیف تو ایک کالم میں سمیٹی نہیں جا سکتیں لیکن اگر اب تک جو لکھا گیا ہے اس کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کیا جائے تواس میں اصل مجرم انتظامیہ ہی نکلتی ہے۔ خواہ اہالیان مری کے مسائل ہوں، سیاحوں کی تکالیف ہوں یا ہوٹل مافیا کا مجرمانہ روی‘ یہ انتظامیہ ہے جو ان سب مسائل کے پیچھے نکلتی ہے‘ اور یہ عام آدمی کی بات ہی نہیں‘ خود سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی یہی بتایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کمیٹی رپورٹ کے بعد کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی‘ سی پی او سمیت 15 افسران کو معطل کیا اور ان کے خلاف...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان کا نوٹس - ایکسپریس اردوان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کو خط
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

علی ظفر کا عدالت کے میشا شفیع کے حق میں فیصلے پر ردِعمل
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافڈکیتی کا واقعہ پانچ ماہ پہلے پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف کیا: پولیس جیو نیوز نے وڈیو blur کرتے کرتے بھی شوھر کا چہرہ دکھا دیا کوئی صحافی اس نااھلی پر بھی بولے گا؟ یا مجھ مجھ کی ھمیشہ بہن رھے گی؟ realrazidada HamidMirPAK Matiullahjan919 MurtazaViews Xadeejournalist murtazasolangi najamsethi geopakistantv shazbkhanzdaGEO GeoNews
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

'گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ' ، قریشی کا ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر جوابYouthWantCrypto حفاظت تو اللہ تعالیٰ ھی کی ھوتی ھے
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سلمان خان کا پڑوسی پر جائیداد کے تنازع میں مذہب کو استعمال کرنے کا الزام
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ایم کیو ایم کے مقامی رہنما کے قتل پر وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس - ایکسپریس اردوایم کیو ایم کے مقامی رہنما کے قتل پر وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس مزید پڑھیں: ExpressNews ایک پلاٹ کے قبضے پر جسکانی اور خانزادہ برادری کا تکرار ہے، پہلےجسکانی برادری کا آدمی قتل ہوا اب خانزادہ برادی کا آدمی قتل ہوا ہے. وفاقی سرکار کو شرپسندی کو پہلانے کے بجاء روکنا چاہیئے.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »