محسن داوڑ اور علی وزیر جیل سے ضمانت پر رہا

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دونوں اراکین قومی اسمبلی کے اہل خانہ اور ان کے وکیل نے ان کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور سوشل میڈیا پر جیل سے نکلنے کے بعد محسن داوڈ اور علی وزیر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

طارق افغان نے مزید بتایا کہ ماتحت عدالت سے ملزمان کی ضمانت کے لیے دائر درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں، تاہم بعد میں ملزمان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان کے مطابق بدھ کو عدالت عالیہ کی طرف سے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سنے گئے جس کے بعد دونوں ملزمان کی رہائی کے لیے درخواستیں منظور کرلی گئیں اور اس طرح عدالت کی طرف سے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے دونوں اراکینِ قومی اسمبلی کو رہا کرنے کا حکم دیا...

خیال رہے کہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے خرقمر میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیے گئے آپریشن میں چند مقامی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعد میں مقامی لوگوں نے متشعل ہو کر ان ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور اس میں محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شامل ہوگئے تھے۔ تاہم احتجاج کے دوران خرقمر چیک پوسٹ پر تصادم ہوا جس میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی ایم کے کارکنان نے ارکانِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں شمالی وزیرستان میں فوج کی خرقمر چیک پوسٹ پر ایک دن قبل گرفتار کیے گئے شدت پسندوں کے سہولت کاروں کو چھڑوانے کے لیے حملہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں اس الزام کے تحت دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تصادم میں تین افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے جن میں پانچ فوجی بھی شامل تھے۔ تاہم بعد میں ان ہلاکتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے باوجود براہ راست اشتعال انگیزی اور فائرنگ کے صبر سے کام لیا تاہم اس دوران چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس میں پانچ سپاہی زخمی ہوئے۔متعلقہ عنوانات

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

but one day court decision will take them to right destination!

یہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ دہشتگرد تنظیم پی ٹی ایم کے رکن

Wah Army pay Hamla ker ty hay or Court Reha Ker Day Tie hay .

In dono ny wada Kia hy k Ainda Raw k liay Kam nhi karain gy

الحمداللّٰہ

سافٹ وئیر تبدیل ہو کر باہر اگیا۔😁

Will be good to see them in the assembly

یہ تو دستور چلتا آ رہا ہے٫ کم سے کم ان کے کامیاب احددوں سے تو فوراً برطرف کر دینا چاہیے۔

لعنتی کردار

ان کی رکنیت معطل کرکے محب وطن پختونوں کو اسمبلی میں لاؤ جو پختونوں کی آواز بنیں نہ کہ ملک دشمن عناصر کی۔ دہشتگردوں کے سہولتکار ان دو رہنماؤں کو ریاست جیل میں ڈالے یا پھانسی دے لیکن انہیں رہا کرنا قانون اور شہید فوجی و پولیس اہلکاروں سے مذاق ہےـ

ایسے وقت پر ان دونوں دہشت گردوں کی رہائی جب ملک مخالف دھرنا ہونے جارہا ہے ایک سوالیہ نشان ہے

Buhat ghalat huwa hy, in ku rehai nhi milni chay thi

Seeedy hugye hungy

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسنواشنگٹن: رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا یہ کسی کو پتہ نہی ہوتا کہ کب موت آنی ہے یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسنمسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن Read News JacksonLeeTX18 IOK KashmirIssue India Pakistan NuclearState StateDept
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاک سعودی تعلقات اخوت، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں: سعودی سفارتخانہپاک سعودی تعلقات اخوت،محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں: سعودی سفارتخانہ SaudiArabia KSAmofaEN saudiarabia Saudi_Gazette MoIB_Official pid_gov Pakistan KSAmofaEN saudiarabia Saudi_Gazette MoIB_Official pid_gov ٹوٹل بکواس
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقررآصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر Islamabad AccountabilityCourt NAB AAliZardari FaryalTalpurPk MediaCellPPP pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اس کا ’ساتھی‘ قتل - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اس کا ’ساتھی‘ قتل - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »