لندن، برسلز،پیرس، ٹوکیو سمیت مختلف ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں اورکشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کویوم سیا ہ بنادیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 89 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لندن /ٹوکیو/پیرس /انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پر پاکستان ،

آزاد کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منایا گیا اور کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے اور احتجاج ریکارڈ کروایاگیا ۔جیونیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہوا۔اس تاریخی احتجاج میں سیکڑوں مظاہرین نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذولفی بخاری مظاہرے کی قیادت کیلئے لندن پہنچے۔اس کے...

اس موقع پر برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ اور کامن ویلتھ ڈاکٹر اینڈریو مورسن سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ملاقات کی اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے برطانوی وزیر مملک کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات پر مبذول...

یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈرشن، سکھ کونسل آف بیلجیم، پشتون آرگنائزیشن یورپ بیلجیم اور پیس فورم بیلجیم کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سیکڑوں خواتین و مرد اور بچوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھارکھے تھے بھارت کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی...

فرانس میں پیرس کے مشہور آئفل ٹاور پر بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ پیرس میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔فرانس کی پاکستانی و کشمیری برادری نے پیرس کے مشہور آئفل ٹاور پر بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پرزور احتجاج کیا۔عمران خان کا دورہ آزاد کشمیر،وہ سیاسی رہنما جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات سے ہی انکار کر دیا، کون ہیں؟ جانئے

ترکی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا گیا۔انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور قرآن خوانی کی گئی۔انقرہ میں پاکستانی سفیر محمد سائرس نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، 11 دنوں سے کرفیو نافذ ہے،ہم ترک حکومت اور عوام کے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینے پر شکرگزار ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان بھر میں آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا - ایکسپریس اردوپاکستان بھر میں آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا 15AugustBlackDay
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بھارت کا یوم آزادی آج پاکستان اور کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہاہے11:06 AM, 15 Aug, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد:مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی بربریت کے
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

بھارت کا یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان کا73 یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منایا جارہاہےپاکستان کا73 یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منایا جارہاہے PakistanIndependenceDay KashmirDay PakistanStandsWithKashmir SaveKashmirFromModi KashmirDeserveFreedom pid_gov MoIB_Official FKdotPK
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہےدنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی عوام آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف مقامات پر سیاہ پرچم لہرا کر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

سکھ برادری بھی ہندستان کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہےسکھ برادری بھی ہندستان کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے SikhCommunity IndianIndependenceDay KashmirisBlackDay KNSKashmir RisingKashmir PMOIndia UNHumanRights UN ForeignOfficePk
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »