لاک ڈاؤن: کراچی پولیس چیف اور کمشنر نے اہم فیصلے کرلیے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاک ڈاؤن: کراچی پولیس چیف اور کمشنر نے اہم فیصلے کرلیے ARYNewsUrdu Lockdown Karachi

کراچی: شہرقائد میں لاک ڈاؤن کی صورت حال کے حوالے سے کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت اور ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اہم ملاقات کی اس دوران موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف اور کمشنر کراچی نے ملاقات کے دوران اقدامات سے متعلق اہم فیصلے۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ لاک ڈاؤن خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کریں گے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ جرمانے کے بعد بھی جو دکاندار خلاف ورزی کرے گا اس کی دکانیں سیل کی جائیں گی۔

ایڈیشنل آئی کا کہنا تھا کہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور ہر صورت سماجی فاصلوں بھی کا خاص خیال رکھا جائے۔خیال رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کرونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنر ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی۔

ریسٹورنٹس کو صرف کھلی جگہ پر ڈائننگ ، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ منگل سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگی یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Achi bat Hain sr

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔