قوم نے دہشت گردی و آفات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ثابت قدم رہے گی، وزیراعظم - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آج قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہونے اور دفاع وطن میں جان دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا ہم آج عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے اور مستقبل میں ہر مسئلے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کے لیے عہد کرنے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، قوم کے بیٹوں نے اس دھرتی اور اس کے نظریے کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، ہم نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر جنگ لڑی، ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بھی ہماری قوم نے ہمیشہ استقامت سے مقابلہ کیا ہم آج عہد کرتے ہیں ثابت قدم رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم “اتحاد ، ایمان اورتنظیم” کی مشعل راہ سے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اس ملک میں ایسا نظام حکومت بنائیں گے جو آزادی کے نظریات اور مقاصد کے مطابق ہو، ایک ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی برقرار ہے، ہم نے “ریاست مدینہ” کو اپنا رول ماڈل منتخب کیا ہے۔

کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج یوم آزادی کے دن ہمارا دل بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہے جہاں گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے جاری ہے، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھاوزیراعلیٰ عثمان بزدارلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہمارا دامن صاف ہے،جب بھی بلایا جائے گا، اپنا موقف ضرور دوں گا،ہم آئینی اداروں کے احترام پر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب حکومت کا پولیس افسران اور بیوروکریسی کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

قومی کرکٹرز کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغاملاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کل یوم آزادی قومی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور پاکستانی کرکٹرز نےبھی پوری قوم کو یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ہزاروں قدرتی سفید اور سیاہ ہیروں اور سونے سے بنا ماسکایک ماہر ڈیزائنر نے چینی ارب پتی کے لیے 1.5ملین ڈالر کا دنیا کا سب سے مہنگا ترین ماسک تیار کرلیا ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اے اور او لیول کے متنازعہ نتائج کو پاکستانی طلبہ نے مسترد کردیا - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے:اسد قیصرپرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے:اسد قیصر NASpeakerPK pid_gov PTIofficial
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »