تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دولت مشترکہ کے مبصرگروپ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات کےجائزےکیلئےسہولیات فراہم کرےگی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کےکامیاب انعقادکیلئے اقدامات یقینی بنارہی ہے اور ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگراں حکومت یقینی بنارہی ہےکہ شفاف انتخابات کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، اب فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔