فیس بک سے ڈالروں کی بارش، سکیم کی رقم لامحدود کردی گئی

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 1 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 4%
  • Publisher: 63%

نیو یارک (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے اپنی ویب سائٹ کی

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

سیکیورٹی سے متعلق خامیاں بتانے والے اپنے بگ بائونٹی پروگرام کی انعامی رقم کو لامحدود کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اس پروگرام کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ادارہ بگ بائونٹی پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو سیکیورٹی میں خامیوں کا مشاہدہ کرنے کے بجائے تھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعے اس کا جائزہ لینے کی اجازت دے گا۔اس اعلان کے ساتھ اب ریسرچرز ٹیسٹنگ کو دور سے دیکھنے کے بجائے اب ایپ ڈیولپرز کے ساتھ مل کر اپیس کی ٹیسٹنگ کے لیے خود بھی سرگرم رہ...

سیکیورٹی سے متعلق خامیاں بتانے والے اپنے بگ بائونٹی پروگرام کی انعامی رقم کو لامحدود کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اس پروگرام کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ادارہ بگ بائونٹی پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو سیکیورٹی میں خامیوں کا مشاہدہ کرنے کے بجائے تھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعے اس کا جائزہ لینے کی اجازت دے گا۔اس اعلان کے ساتھ اب ریسرچرز ٹیسٹنگ کو دور سے دیکھنے کے بجائے اب ایپ ڈیولپرز کے ساتھ مل کر اپیس کی ٹیسٹنگ کے لیے خود بھی سرگرم رہ سکیں گے۔ایک بیان میں فیس بک کے سیکیورٹی انجینئر ڈین گرفنکل کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی بگ بائونٹی کے دائرہ عمل کو وسیع کردے گا جس کی مدد سے بگ بائونٹی کمیونٹی اپنی ریسرچ کے بعد ہمارے ساتھ پلیٹ فارم کی خامی کو شیئر کر سکیں گے اور ہم سے اس کا انعام حاصل کرسکیں گے۔ایسے وائٹ ہیٹ ہیکرز جو فیس بک کی سیکیورٹی میں سب سے چھوٹی خامی سے متعلق آگاہ کریں گے انہیں کم از کم 5 سو ڈالر کا انعام دیا جائے گا جب کہ اس کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ فیس بک نے اب تک سب سے زیادہ 50 ہزار ڈالر انعامی رقم دی تھی۔دوسری جانب ایپل نے اپنے سیکیورٹی نظام کی خامی بتانے والے اس پروگرام کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی ہے۔فیس بک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ انعامی رقم ہر جائز رپورٹ کے اثرات اور دیگر عوامل جن کی نشاندہی تکنیکی ٹیم نے کی ہو، کی بنیاد پر جاری کرے گا جو کم سے کم 5 سو امریکی ڈالر ہے۔کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب 15 ہزار ڈالر تک کا بونس انعام بھی دے گی اور یہ رقوم اصل انعامی رقم میں شامل کی جائے گی۔خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے یہ پروگرام اپنے وسائل کو پھیلانے کے لیے پیش کیا جاتا ہے تاکہ سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں بند کیا جاسکے۔یہ پروگرام اب دنیا کی تقریباً ہر بڑی کمپنی جیسے گوگل، ایپل اور ایمازون وغیرہ بھی پیش کرتی ہیں۔خیال رہے کہ گوگل نے بھی رواں برس جولائی میں سیکیورٹی خامی کو تلاش کرنے والوں کی اس انعامی رقم کو 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 30 ہزار ڈالر تک کردیا تھا۔تاہم اب فیس بک بگ باو¿نٹی پروگرام کی انعامی رقم کو لامحدود حد تک بڑھانے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملیحہ لودھی کی انسانی حقوق کمشنر سے ملاقات، وادی میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیاThis is great, as they don't know this before this.... 🤔🤔🤔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی کوشش سے خطے سے جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں، شاہ محمودوزیراعظم کی کوشش سے خطے سے جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں، شاہ محمود تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکی ایوان نمائندگان کی شام سے فوج واپس بلائے جانے کی مذمتامریکی ایوان نمائندگان کی شام سے فوج واپس بلائے جانے کی مذمت USHouseOfRepresentatives Denounce Syria Withdrawal Condemn PresidentDonaldTrump
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

'اداکاراؤں سے زیادہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ثقافت کی عکاسی کی' - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پنجاب : جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے فیس مقرر کرنے کافیصلہپنجاب : جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے فیس مقرر کرنے کافیصلہ تفصيلات جانئے: DailyJang I think it’s good idea. Yeh noon laegue ky khelaf sazish hai
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب حکومت کاجیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس رکھنے کا فیصلہپنجاب حکومت کاجیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس رکھنے کا فیصلہ Pakistan GovtOfPunjab VVIP Jails Fees pid_gov GOPunjabPK pid_gov GOPunjabPK Gd step
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »