غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8، ن لیگ کے 6، پی پی پی کے 12 قومی اسمبلی امیدوارکامیاب

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 101 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ملک بھر سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8، ن لیگ کے 6، پی پی پی کے 12 قومی اسمبلی امیدوارکامیاب

انہوں نے کہا کہ حتمی لیکن غیرسرکاری دوسرا نتیجہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات 4 سے موصول ہوا ہے جہاں سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسف زئی 25 ہزار 330 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ماجد علی حلقہ این اے 21 مردان سے کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 116،049ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار اعظم خان 60،373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 16 ایبٹ اباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امدیوار علی اصغرخان 1 لاکھ 4 یزار 993 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ نون لیگ کے مرتضی جاوید عباسی 86 ہزار 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجا بشارت نے نتائج کو مسترد کرتے پوئے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن سے میں جیت چکا ہوں جبکہ میرے مخالف کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، ملی بھگت سے فارم 46 کے بجائے فارم 45 جاری کردیا گیا ہے، ہم فارم 45 لے کر گھومتے رہے۔مسلم لیگ نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے-123 سے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کامیاب ہو گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے-123 سے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب...

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین نے این اے-64 سے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کرلیے۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کو شکست دے دی ہے، ضلع مٹیاری کے مذکورہ حلقے کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز سے پی پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں نے ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بشیر احمد نے 80 ہزار 439 ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 230 سے پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ 32099ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار مسرورعلی سیال 23370ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 212میرپورخاص،پیپلزپارٹی کے منور تالپور1لاکھ21ہزار972ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 45321ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیاقومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی پی 159 : مریم نواز لاہور سے کامیابپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت لی, پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ن
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحقپشین میں دھماکا آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکا جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »