- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ملک میں جلد ’’میڈ ان پاکستان اسمارٹ فون‘‘ کی مینوفیکچرنگ شروع ہوجائے گی، امین الحق
کراچی: وفاقی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے بہرصورت ایک دو اور تین سال میں بلا تاخیر اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے پیر کو آن لائن اسٹور دراز کے کراچی میں نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، ہمارے نامزد کردہ رکن نے کاغذات نامزدگی کے لیے کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن اب ہم گرین اورنج اور ریڈلائن کے علاوہ کے فور منصوبوں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، حکومت نے دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ رسائی کے لیے اقدامات بروئے کار لائے ہیں اور وہاں نئے ٹاورز کی تنصیب کی ہے، اسی طرح سانگھڑ اور تھرپارکر کی 14 لاکھ آبادی کو تھری جی اور فور جی سے منسلک کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر اسمارٹ موبائل فون کی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے مرتب کردہ پی سی ون کی وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی ہے اور مطلوبہ بجٹ بھی منظور ہوگیا ہے ملک میں جلد ہی ’’میڈ ان پاکستان اسمارٹ موبائل فون‘‘ کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ شروع کردی جائے گی۔
آن لائن کمپنی دراز کے ایم ڈی احسان سایا نے کہا کہ ای کامرس انڈسٹری ملک میں تیزی سے فروغ پارہی ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں، دراز اور وزارت مواصلات و آئی ٹی کے درمیان شراکت داری پاکستانی صارفین کو مزید سہولیات میسر ہوسکیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔