عمران فاروق قتل کیس: سکاٹ لینڈ یارڈ پاکستان کو ثبوت دینے کیلئے راضی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لندن: عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ پاکستان کو ثبوت دینے کے لیے راضی ہو گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت نے ٹوبی کیڈ مین کے ذریعے پاکستان کو خط لکھا ہے جو اسلام

آباد میں سکارٹ لینڈ یارڈ اور ہوم آفس کی معاونت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد بھٹی یہ خط اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی قانونی معاملات طے ہونے کے بعد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے شواہد حکومت پاکستان کے حوالے کئے جائیں گے اس حوالہ سے برطانوی معاون ٹوبی کیڈ مین نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے کاغذات حوالگی کے خط اور شواہد دینے کے لئے پاکستان کا سفر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا...

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت چاقو کے حملے کے نتیجے میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ایف آئی اے نے 2015ء میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہ میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی سال محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ تمام شہادتیں پاکستان کو دینے پررضامندعمران فاروق قتل کیس میں لندن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تمام شہادتیں پاکستان کودینے پررضامندی ظاہر کردی تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ نے ثبوت پاکستان کو فراہم کردیے - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ نے ثبوت پاکستان کو فراہم کردیے - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

سرینگر،مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ گرفتارسرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو متنازع
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے،راجہ فاروق حیدرمظفرآباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے،ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کئے۔ اس موقع پر […] I stand with Pakistan army 💙 💙💙💙 کب بنائں گے جب سب کچھ انہوں نے کر لیا Tum logg kuch ni kar sakty
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

انڈیا اہم علاقائی قوت، آسانی سےکشمیر نہیں چھوڑےگا، راجہ فاروقکشمیر کے معاملہ پر امریکا کو ثالثی دینا خطرناک ہوگا، صرف وزارت خارجہ کو بات کرنی چاہئے، راجہ فاروق تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »