عمران کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی،الیکشن کب کرانے ہیں فیصلہ ایوان کریگا:شہباز شریف

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

مزید جانیے:

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری عوام نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہمیں فتنے کا راستہ روکنا ہے یا اس کی اجازت دے کر ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔ ماضی میں بھی تحریک انصاف کے مارچ میں ایک حاضر سروس افسر پر تشدد کیا گیا تھا اور آج پھر خونی مارچ کیا گیا۔ مہذب معاشروں میں خونی مارچ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آتے ہیں مگر اس کے برعکس ہم نے بہت احتیاط کی کہ کسی کی جان نہ جائے، مگر جتھے کے سربراہ نے پورے ملک کو نقصان پہنچایا۔ کبھی دنیا کی تاریخ میں ایسا...

لاہور میں پولیس کارروائیوں کے دوران شہید سپاہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید سپای کے لیے ایوان دعاگو ہے، شہید سپاہی کے بچوں کو کون تسلی دے گا کہ ان کا باپ کب واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں، افواج پاکستان، پولیس، چاروں صوبوں اور خاص طور پر خیبرپختونخوا کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیان دی ہیں۔ آج پشاور میں جہاد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں لیکن یہ بتایا جائے کہ یہ جہاد کس کے خلاف کیا جا رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں مذہب کو ذاتی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا جس کی یہ ایوان مذمت کرتا ہے۔

کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقل کا اندھا بھی جانتا تھا کی یٰسین ملک کی قسمت کا فیصلہ بھارت کرنے جا رہا ہے مگر اس انسان نے کشمیریوں کا خیال بھی نہیں کیا، کشمیریوں کا اتنا احترام تھا تو کل اس دن کے بجائے کسی اور دن کا انتخاب کیا جاتا مگر عمران خان کو کشمیریوں کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ایوان تو ڈراما ہے اندر سے پھٹی ہوئی ہے کرائم منسٹر کی

الیکش تو ہر حال کرانا ہوگا کراٸم منسٹر

Lanat hy tum per shahbaz Shareef itna light statement dyney ku.

Dictator.... har firoun k liye ek Musa peda hota hai... intezar kro

Ic bechary ko lagta hy kisi ny pocha b nai

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔