عظیم الشان کروز شپ اسکریپ ہونے کیلیے گڈانی پہنچ گیا - ایکسپریس اردو

مزید پڑھیے:

02/12/2021 9:10:00 AM

مزید پڑھیے:

بہترین حالت کے پیش نظر سیاحت اور سفری مقاصد کیلیے استعمال کرنے پر غور

کراچی: پاکستان میں پورٹس اینڈ شپنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد مسافر بردار بحری جہاز (کروز لائنر) گڈانی شپ بریکنگ پہنچ گیا۔کروز لائنر جہاز کو کورونا کی عالمی وبا کے سیاحت اور شپنگ سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے متروک قرار دے کر اسکریپ کرنے کے لیے پاکستان لایا گیا تاہم شپنگ سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کار اس عظیم الشان کروز جہاز کو سیاحت اور سفری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکام سے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اٹلی کا کروز شپ کوسٹا رومانٹیکا شپ بریکنگ کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ اٹلی میں تیار کردہ اس جہاز کا نام کوسٹا رومانٹیکا تھا جو 2012 میں جہاز کی تزئین نو کے وقت تبدیل کرکے Antares Experience رکھا گیا تھا ،کورونا کی وبا کی وجہ سے سیاحت اور شپنگ انڈسٹری متاثر ہونے کی وجہ سے سے کمپنی نے شپ بریکر کو فروخت کردیا۔کروزشپ 14 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں پر آسائش اور آراستہ 1411 کمرے ہیں۔

کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، کیسینو، ،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں۔ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے ،پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا،کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا سفری اور سیاحت کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ headtopics.com

غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیںوزیراعظم

شپنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق موجودہ حالت میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے ،جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹائیفائیڈ ہے۔

مزید پڑھ: Express News »

Khabarhar with Aftab Iqbal - Episode 14 - SAMAA TV - 28 Jan 2022

#AftabIqbal​​​​​​​​ #Khabarhar​​​​​​​​ #SAMAATVAiring Details - Thursday to Sunday at 11:05PM ➽ Subscribe to Samaa News ➽ https://bit.ly/2Wh8Sp8➽ Watch Samaa... مزید پڑھ >>

کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی جاں بحق - ایکسپریس اردوجان بحق کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا موت کہیں بھی آ سکتی ہے اس میں کونسی انہونی والی بات ہے May Allah give him highest rank in jannat Reat in peace 😭 💔

راکھی ساونت کے شوہر سے متعلق نیا انکشاف - ایکسپریس اردوشادی کے دو سال بعد راکھی اور ان کے شوہر پہلی بار بگ باس شو کے ذریعے منظرِ عام پر آئے

پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کر لیں - ایکسپریس اردوسی اے اے پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معائدے کی مدت تین سال ہوگی

بھارت میں پیٹرول سستا ہوگیا - ایکسپریس اردوحکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو کم کرتے ہوئے 30 فیصد سے 19.40 فیصد کردیا شکر یہ نہیں لکھ دیا کہ فری ہوگیا

رواں سال گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ ریکارڈ - ایکسپریس اردوجنوری 2019 میں گھی کے فی کلو اوسطاً نرخ 181.9 روپے تھی جو اب 343 روپے ہوچکی ہے

دارالحکومت میں‌ پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلانبھارتی دارالحکومت میں‌ پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان arynewsurdu