عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم، کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں: شہباز شریف

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دوسری بار گواہی دی حکومت چور ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے، کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں، ملک ان کی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان مسل

م لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی وزارت عظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کہہ رہی ہے وزیراعظم چور ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا 16 درجے مزید نیچے جانا افسوسناک ہے، دکھ ہے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎نواز شریف کی ایمان دار اور اہل قیادت میں پاکستان میں کرپشن میں کمی آئی تھی، ‎پاکستان مسلم لیگ کی گڈ گورننس، شفافیت اور قانونی اصلاحات سے پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتر ہوئی تھی، افسوس موجودہ کرپٹ ٹولے نے ساری محنت ضائع کر دی، ‎مسلم لیگ کے دور میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو کر 117 پر آگئی تھی، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا تھا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ‎آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، یوریا، ایل این جی، کورونا سمیت ہر شعبے میں کرپشن ہوگی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پر کیوں نہیں جائے گا ؟ ‎کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی ہر روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں، دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں، ‎2019 سے 2021 تک ہر سال پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‎پاکستان مسلم لیگ کے دور میں ہر سال کرپشن میں کمی واقع ہوئی، ‎اگر وزیراعظم اور اس کی ٹیم ایماندار ہو تو اس کااثر نیچے نظر آتا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس امر کا واضح ثبوت ہے ‎کبھی ایسا نہیں ہوا پاکستان کرپشن میں 14 ممالک سے نیچے چلا گیا ہو، ‎ای آئی یو کا 40 فیصد اور ورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد پاکستان کے سکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فرد جرم ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

😆 ڈاکو کی فریاد CMShehbaz

مسرور انور کون ہے بھائی پہلے اسکا جواب دے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

'تمام نجی ادارے منافع میں ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں'‘تمام نجی ادارے منافع میں ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں’ مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu fawadchaudhry
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

یمن جیل پر فضائی حملہ: ٹوئٹر صارفین کو عالمی رہنماؤں کی خاموشی پر تشویشیمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، اس انسانیت سوز سانحے پر اقوامِ عالم کی خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات جانیے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں کوروناکیسز کے باعث مزید10 تعلیمی ادارے سِیل کرنےکی ہدایتاسلام آباد میں کورونا کی حالیہ لہر کے دوران 50 سے زائداسکول،کالج اور یونیورسٹیاں بند کی جاچکی ہیں اسلام آباد میں اب عمرونہ کیس کا بھی اضافہ Several Cases rising in the university day by day. Under this situation all the Requesting government for solution. Please close the institution or slove the problem. NCOC Office of deputy commissioner Shafqat_Mahmood DrMuradPTI Imrankhan studentslifematter Uettaxila
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ مزید 4 تعلیمی ادارے سیل11:32 PM, 24 Jan, 2022, تعلیم و صحت, اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تسلسل کے
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ مزید 4 تعلیمی ادارے سیلاسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسلام
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

اسلام آباد میں مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ09:41 PM, 23 Jan, 2022, تعلیم و صحت, اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب مزید 10 تعلیمی ادارے
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »