عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کی آزمائش روک دی، پنجاب میں 1020 نئے متاثرین - BBC Urdu

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے ’ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے مریضوں پر استعمال کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوا کورونا کے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی زندگی بچانے میں بہت کم یا بالکل بھی مدد گار ثابت نہیں ہوئی۔‘ مزید جانیے ہمارے لائیو پیج پر:

04/07/2020 11:44:00 PM

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے ’ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے مریضوں پر استعمال کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوا کورونا کے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی زندگی بچانے میں بہت کم یا بالکل بھی مدد گار ثابت نہیں ہوئی۔‘ مزید جانیے ہمارے لائیو پیج پر:

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 28 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے ’ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کی مریضوں میں استعمال کی آزمائش کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوا کورونا کے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی زندگی بچانے میں بہت کم یا بالکل بھی مدد گار ثابت نہیں ہوئی۔‘

Getty ImagesCopyright: Getty Imagesوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’ہم سب کو اسکرین نہیں کرسکتے لہذا ٹارگٹ اسکریننگ کی پالیسی اپنائیImage caption: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’ہم سب کو اسکرین نہیں کرسکتے لہذا ٹارگٹ اسکریننگ کی پالیسی اپنائیوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8672 آئسولیشن بیڈز کو دو سے زائد مراحل میں ایچ ڈی یو بیڈز میں تبدیل کرنے اور زیادہ وینٹی لیٹرز اور معیاری آکسیجن انتظامات والے ایچ ڈی یو بیڈز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شجر کاری مہم: ’یہ شروعات ہیں، ابھی ایک لمبی جنگ چلے گی‘ - BBC News اردو گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی - ایکسپریس اردو سعودیہ عرب میں کام کرنے والے 90 پاکستانی 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم - ایکسپریس اردو

یہ بات انھوں نے سنیچر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کووڈ 19 ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہی۔ واضح رہے کہ اس وقت سندھ حکومت کے پاس 503 آئی سی یو بیڈز ہیں جن میں وینٹی لیٹر اور 1810 ایچ ڈی یو بستر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا اور سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح دیگر صوبے سے بہتر ہے۔

جبکہ یہاں اموات کی شرح 1.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر اموات کی شرح کا موازنہ صوبے کے مریضوں اور آبادی کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے تو بہتر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی وجہ سے سندھ میں سب سے کم شرح ہے۔خطے کے فی ملین آبادی کے ٹیسٹ کا تقابلی تجزیہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت سے موازنہ کیا تو پتہ چلا یہ دیگر ممالک سے آگے ہے۔

مراد علی شاہ نے جون کے تین ہفتوں کا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں 51086 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 15221 کیسز کا پتہ چلا اور 8916 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ جون کے تیسرے ہفتے میں 67534 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 15095 کیسز کی تشخیص ہوئی اور 10702 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جون کے چوتھے ہفتے میں 34344 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 7975 کیسز ظاہر ہوئے اور 7110 مریض صحتیاب ہوئے۔ مراد علی شاہ نے جولائی کے پہلے ہفتے سے متعلق بتایا کہ 18934 ٹیسٹ کیے گئے جس سے 4806 کیسز کا پتہ چلا اور 3988 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان کے بقول ’اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو بڑھایا، ایس او پیز سے متعلق لوگوں میں آگاہی میں اضافہ ہوااور تشخیصی شرح کو کم کرنے اور صحتیابی کی شرح میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔`وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’ہم سب کو اسکرین نہیں کرسکتے لہذا ٹارگٹ اسکریننگ کی پالیسی اپنائی۔ ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں ہیں لہذا ہمیں ایسے وسائل مختص کرنے ہیں جہاں صحت پر کم سے کم اخراجات کو یقینی بنایا جاسکے۔‘

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید وینٹی لیٹرز ، مزید ایچ ڈی یو بیڈ اور ہائی آکسیجن انتظامات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھ: BBC News اردو »

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے، ظفر مرزامشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسپتالوں میں کورونا کے مریض کم ہو رہے ہیں اور پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے

کورونا سے اموات کی شرح میں کمی، جولائی کے آخر میں کیسز کی تعداد کتنی ہوگی؟اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح میں کمی آئی ہے، جولائی کے آخر تک متاثرین کی تعداد4لاکھ سے کم ہوگی۔

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے:ظفر مر زااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہسپتالوں میں کورونا کے مریض کم ہو رہے ہیں اور پاکستان میں کورونا کے مریضوں

اقوامِ متحدہ کی ’گاڑی میں مبینہ سیکس‘، دو اہلکاروں کی شناخت کے بعد معطلیابتدائی تحقیقات کے بعد اب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں مردوں کی شناخت ہو گئی ہے اور وہ اقوام متحدہ کے ’نیشنز ٹروس سپرویژن آرگنائزیشن‘ کے اہلکار ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری - ایکسپریس اردوشہر میں دن، رات کے اوقات میں کیبل اور پی ایم ٹی فالٹس کے نام پر بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں بندش کا سلسلہ جاری

'کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی'