شہباز تتلا کیس میں اہم پیش رفت، مفخر عدیل کے گھر سے لئے گئے نمونوں کا ڈی این اے ہی میچ نہیں ہو سکا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور (ویب ڈیسک) شہباز تتلا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مفخر عدیل کے گھر سے لئے گئے

نمونوں کا ڈی این اے میچ نہیں ہو سکا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق مقتول شہباز تتلا کے نمونے مفخر عدیل کے جوہر ٹاﺅن والے گھر سے لئے گئے تھے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نمونے شہباز تتلا کی والدہ سے میچ نہیں ہو سکے۔گھر کی چھت اور مسجد وں میں باجماعت نماز پڑھنے کے الزام میں 200 سے زائد نمازیوں پر مقدمات درج

چینل کے مطابق فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ، مفخرعدیل کے گھر سے 30 نمونے ملے تھے جن میں خون کے دھبے، سگریٹ کے ٹکڑے، 8 انسانی بال، ٹوپی، مشروب کی بوتلیں، ٹشو پیپر اور کچھ گلاس شامل تھے۔جائے وقوعہ سے ملنے والے نمونوں میں سے ایک بھی مقتول کی والدہ کے ڈی این اے سے نہیں مل سکا۔ 30 نمونوں کے تجزیہ سے 9 نامعلوم پروفائل ملے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ 9 نامعلوم اشخاص مفخر عدیل کے گھر میں آتے جاتے تھے۔

کچھ انسانی بال ایسے بھی تھے جن کے ڈی این اے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ فرانزک ٹیم کو گٹر سے ملنے والی پینٹ کی جیب کے ٹکڑے سے یہ ضرور معلوم ہوا کہ یہ کپڑا تیزاب میں ڈوبا رہا ہے مگر اس سے یہ پتا نہیں چل سکا کہ کپڑے کا ٹکڑا شہباز تتلا کا ہے۔برطانوی ٹی وی نے عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر کیوں چلائی؟ شہباز گل نے وضاحت کردی

چینل ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز تتلا قتل کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور ماہرین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ 9 نامعلوم پروفائلز میں سے کون سے افراد کی پروفائل بار بار آئی ہے؟ تحقیقات جاری ہیں کہ مکس پروفائل کی صورت میں کیا نتیجہ سامنے آتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز تتلا قتل کیس میں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں مفخر عدیل، اسد بھٹی اور عرفان کا پولی گرافک ٹیسٹ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مبینہ طور پر ملزموں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ ملزموں میں سے کسی کا بھی ڈی این اے نمونہ نہیں لیا گیا۔ فرانزک ماہرین کا ماننا ہے کہ طاقتور تیزاب ڈی این اے کے شواہد ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

جب قاتل SP ہو تو بُہت کچھ میچ نہیں ہوتا یہ تو صرف DNA تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رمضان شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکیکورنا وائرس کے خدشات کے باعث حمزہ شہباز کی عدالت میں عدم پیشی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کردیا - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کردیا - Pakistan - Dawn Newsاے دی وئی پین دا سیکل، انی پنڈاں وچ آن لائن ڈلیوری تیرا پیو دے کے جاؤ most online delivery services have suspended their work though it was needed most at this time Govt of sindh ne home delivery pe 144 impose kiya hai😆
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کرونا وائرس: حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کرونا وائرس: حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرAp sy bharpoor appeal Hai or ap mari awaz ko uthaen plz
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری ہونے کی مذمتن لیگ کے صدر کی نیب پر تنقید تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates as per my news Showbaz sharif nay hi ye warrant nikal waye hain....
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »